تحریک پاکستان میں جماعت احمدیہ کا کردار

by Other Authors

Page 18 of 71

تحریک پاکستان میں جماعت احمدیہ کا کردار — Page 18

14 کچھ دنوں کے بعد جب مورخ کا بے رحم فلم اس ایجی ٹیشن کے جذبی اثر سے آزاد ہو کہ اس کا جائزہ لے گا اور تخالص سیاسی نقطہ نظر سے۔اسے جانچے گا تو ایجی ٹیشن کا یہ سارا دور اپنی ہنگامہ خیزیوں کے باوجود اسے ایک ایسا بے نتیجہ سیاسی بحران نظر آئے گا جس نے سلمانوں کی قومی خوداری کا خاتمہ کرکے رکھ دیا۔ہندوؤوں کا پروگرام تھا ہندو ہی اس کے رہنما تھے مسلمانوں کی حیثیت ما جبہ اس ایجی ٹیشن میں ان کے آلہ کار سے زیادہ نہیں تھا۔I اس وقت تک ان سے کام لیا جب تک انہیں ضرورت رہی " 1 اس حقیقت پر شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبال نے اپنے ۱۸ مارچ ۱۹۲۸ء کے خط میں بایں الفاظ روشنی ڈالی :- اسلام کا ہندوؤں کے ہاتھوں پک جانا گوارا نہیں ہو سکتا افسوس اہل خلافت اپنی اصلی راہ سے بہت دور جاتیر سے وہ ہم کو ایک ایسی قومیت کی راہ دکھا رہے ہیں جس کو کوئی مخلص مسلمان ایک منٹ کے لیے بھی قبول نہیں کر سکتا : 2 ے مسلمانان ہند کی حیات سیاسی صفحه ۱۰۹ اقبال نامہ حصہ اول صفحہ ۱۵۸