تحریک احمدیت اور اس کے نقاد

by Other Authors

Page 41 of 104

تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 41

کوئی فرقہ ایسا نہ ہو گا۔جس کے دل میں اس مبارک تقریب کی مسرت جوش زن نہ ہو گی۔اور اس کے بال بال سے صدائے مبارکباد نہ اٹھتی ہوگی۔مگر خاصکہ فرقہ اہل اسلام میں کو سلطنت کی اطاعت اور فرمانروائی وقت کنی عقیدت اس کا مقدس مذہب سکھاتا اور اس کو ایک فرض مذہبی قرار دیتا ہے۔اس اظہار مسرت اور ادائے مبارکباد میں دیگر مذاہب کی رعایا سے پیش قدم ہے۔علی الخصوص گروہ اہلحدیث منجملہ اہل اسلام اس اظہار مسرت و عقیدت اور دعائے برکت میں چند قدم اور کبھی سبقت رکھتا کیا ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ جن برکتوں اور نعمتوں کی و جیسے یہ ملک تاج برطانیہ کا حلقہ بگوش ہو رہا ہے از استجملہ ایک بے بہا نعمت مذہبی آزادی سے یہ گروہ ایک خصوصیت کے ساتھ اپنا نصیبہ اٹھا رہا ہے وہ خصوصیت یہ ہے کہ یہ مذہبی آزادی اس گروہ کو خا مکر ایسی سلطنت میں حاصل ہے۔بخلاف دوسرے اسلامی فرقوں کے کہ ان کو اور اسلامی سلطنتوں میں بھی یہ آزادی حاصل ہے۔اس خصوصیت سے یقین ہو سکتا ہے۔کہ اس گروہ کو اس سلطنت کے قیام داستحکام سے زیادہ مسرت ہے