تحریک احمدیت اور اس کے نقاد

by Other Authors

Page 85 of 104

تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 85

۸۵ کتنے روپے ہوئے ؟ ریاضی کا سوال تھا کسی سے حل نہ ہوا۔سب ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے۔اتنے میں مولانا نے کہا۔آٹھ کروڑ پیسے ہوتے ہیں نا۔آٹھ کروڑ کو 4 پر تقسیم کیجئے ساڑھے بارہ لاکھ روپے ہوئے۔چلئے دس لاکھ ہی نہیں۔دس لاکھ بہت ہے یہ مرحلہ تو طے ہو گیا۔اب سوال یہ ہے کہ تبلیغ کا کام کن کن لوگوں کے سپرد کیا جائے لیکن مبلغ بھی چوٹی کے آدمی ہوں مثلاً مولانا ابوالکلام آزاد فرانس جرمنی وغیرہ میں تبلیغ کریں اور ڈاکٹر اقبال کو چین بھیج دیا جائے۔سالک صاحب اور مہر منا مل کے اخبار سنبھالئے میں تو اب تبلیغ اسلام کا کام کرونگا دیر تو دفتر بھر میں سناٹا رہا۔آخر ایک صاحب نے جی کڑا کر کے کہا۔کہ مولینا اس میں کوئی شک نہیں کہ تجویز بہت خوب ہے لیکن روپیہ جمع کیسے ہوگا ؟ آخر مسلمانوں سے دس لاکھ روپیہ جمع کرنے کے لئے ایک لاکھ روپیہ چاہیئے۔آپ کہیں سے ایک لاکھ روپے کا انتظام کر دیجئے۔باقی کام ہم سنبھال لیں گے۔مولانا نے فرمایا ہاں بھئی نہیں تومشکل ہے۔یہ کہ کر منہ پھیر کر حقہ کی نے سنبھالی۔انگوٹھا انگشت شہادت پر نیم دائرہ بنا تا گھومنے لگا۔اور اس تبلیغی ادارہ کے اجزاء حقہ کے دھوئیں کے ساتھ فضا میں تحلیل ہو کے ہیں رہ گئے یا اے شه مردم دیده ۴ ۱۵۳ - ۱۵۶ از چراغ حسن حسرت کا شمیری دارالاشاعت پنجا ریا ہو ر ا