تحریک احمدیت اور اس کے نقاد

by Other Authors

Page 33 of 104

تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 33

اشتباہ کرتے ہوئے لکھا کہ گورنمنٹ کو اپنی وفادار مسلمان رعا یا براطمینان ہے۔اور گورمنٹ کو خوب معلوم ہے کہ مرزا جی جیسے مہدی صیح وغیرہ بننے والے ہی کوئی نہ کوئی آفت سلطنت میں برپا کیا کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔مبرزا جی نے تو مسلمانوں میں یہ خیال پیدا کر دیا ہے۔کہ مہدی وسیع کا یہی زمانہ ہے اور قادیان ضلع گورداسپور میں وہ مہدی وسیح بیٹھا ہوا ہے وہ کسر صلیب کے لئے مبعوث ہوا ہے۔تاکہ عیسویت کو محمو کر کے اسلام کو روشن کرے اور یہ بھی برملا کہتا ہے کہ خدا نے اسے بتا دیا ہے کہ سلطنت بھی اسی کو ملنے والی ہے۔چنانچہ اس نے اپنی متعدد تصانیف ہیں یہ الہام و کشف شنایا ہے۔کہ خدا نے اُسے نہلا دیا ہے۔کہ بادشاہ اس کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔بلکہ یہ بھی لکھدیا ہے۔کہ وہ بادشاہ اسے دکھائے بھی گئے ہیں۔اور یہ بھی کہتا ہے کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بادشاہت مرزائیوں کی جماعت کو کسی زمانہ میں ملے گی۔اب خیال فرمائیے کہ یہ خیال کہانتک خوفناک خیال ہے۔جبکہ مرزا جی نے یہ الہام ظاہر کر کے پیش گوئی کر دی ہے کہ بادشاہ اس کے حلقہ بگوش ہوں گے اور بادشاہت مرزائیوں کو ملے گی۔کیا عجب کہ ایک