تحدیث نعمت — Page 118
A کو ان کے والد صاحب سے بہت انس تھا۔وہ بچپن میں ہمارے گاڑی ڈسکہ میں تعلیم کیلئے گئے تھے اور تمہارے ہی ہاں ٹھہرے تھے۔میری والدہ نے انہیں اپنا بھائی بنا لیا تھا پہلے بھی دونوں خاندانوں کے درمیان قرابت کے تعلقات تھے۔اس درجہ سے اور کبھی مضبوط ہو گئے۔چودھری بشیر احمد صاحب کا ہمارے ہاں آنا ایک ہی تھا جیسے ایک بھائی کا تعطیل میں اپنے گھر آنا۔میرے دل میں ان کے لئے ان کی والدہ کی وفات کی وجہ سے نہایت گہرا جذبہ ہمدردی کا پیدا ہو چکا تھا۔ان کے آنے سے مجھے بہت خوشی ہوئی۔میرے انگلستان جانے کے ایک سال بعد ان کے والد صاحب کی بھی وفات ہوگئی اور یہ غیر مرے لئے بڑے صدمے کا موجب ہوئی۔انہیں قادیان کا تعلیم الاسلام اسکول چھوڑنا پڑا اور دور ہائی سکول میں آگئے۔دانہ نہید کا جاتے ہوئے میں انہیں طلا ، سکول کا وقت تھا اور وہ اپنے استناد سے اجازت لیکر مجھے ملنے کیلئے آئے۔چند منٹ ہی ملاقات ہوئی۔تین سال کے عرصے میں قدر خاص لمبا ہو گیا تھا۔چہرے پردہ رونق اور آنکھوں میں وہ چمک نہ رہی تھی۔میں نے ان سے وعدہ لیا کہ وہ مجھ سے ملتے یہ ہیں گے۔اور اپنے دل میں یہ عہد کیا کہ جہاں تک ممکن ہو گا ان کے دل سے افسردگی اور رشتہ کے احساس کو نہ امل کرنے کا اہتمام کیا جائے گا۔وباللہ التوفیق۔اس کے بعد جب تک وہ پرور سکول میں تعلیم پاتے رہے اوسطا مہینے میں دوبارہ ہمارے ہاں سیالکوٹ آتے رہے۔ہمارا گھر ان کے لئے اپنا ہی گھر تھا اور انہیں بھی یہی حساس تھا۔14 جنوری شر کو نارووال سیالکوٹ ریلوے کا افتتاح ہوا اور پرور اور سیالکوٹ کے درمیان سفر آسان ہو گیا۔کسی مغربی ملک میں ایک دیہاتی علاقے میں ریل کا جاری ہونا اور اس طریق سے اس علاقے کا باقی دنیا کے ساتھ الحاق ہونا ایک ایسی تقریب شمار کیا جاتا۔حبس کے منانے کیلئے سکولوں میں تعطیل کی جاتی اور منتظمین کی طرف سے انتظام کیا جاتا کہ سکول کے بچے دل پر کچھ فاصلہ سفر کر لیں اور اس تقریب یہ خوشی منائیں۔لیکن میاں ردعمل اس کے بر عکس تھا۔میں نے بشیر احمد کو لکھا کہ ریل کے جاری ہونے پر تو وہ مزدور سیالکوٹ آئیں گے۔میں انہیں اسٹیشن پر مل جاؤں گا وہ آگئے لیکن ان سے معلوم ہوا کہ دہ میرے لکھنے پر آگئے ہیں لیکن سکول کی طرف سے ممانعت تھی کہ کوئی طالب علم اس دن ریل پر سفر نہ کرے اور پسر دور سے باہر نہ جائے لہذا خلاف ورزی موجب تعزیہ ہوگی۔واپس جانے پر انہوں نے لکھا کہ 1914۔تعزیہ بھگتنا پڑی۔عدالت میں پیش ہونے کا پہلا تجربہ | دسمبر کا منک مجھے پر کیس کا لائسنس مل چکا تھا لیکن والد صاحب نے فرمایا کہ کرسمس کی تعطیلات کے بعد باقاعدہ کام شروع کرنا۔تعطیلات سے چند دن قبل والد صاحب کی طبیعت ایک دن علیل ہو گئی اور عدالت تشریف نہ لے جاسکے۔مجھے فرمایا تم چلے جاؤ۔