تحدیث نعمت

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 75 of 736

تحدیث نعمت — Page 75

60 طرف محلات اگر بچوں، اور بڑے بڑے ہوٹلوں کا سلسلہ چلا جاتا ہے۔ان میں سے اکثریہ نگا رنگ سنگ مرمر کے بنے ہوئے ہیں۔کینال کے تخمیناً وسط میں مشہور نہ یا ٹوپی ہے۔اس پل پر دو ہدیہ دو کا نیں ہیں جن کی کل تعداد چو نہیں ہے۔چونکہ پل کے نیچے سے دخانی جہاندوں اور دیگر آبی پائل آمد ورفت نے گذرنا ہوتا ہے اس لئے اس پل کی (اور و منیں کے تمام پلوں کی ، ساخت محراب دار ہوتی ہے۔گزرنے والے ایک طرف سے سیڑھیاں چڑھتے ہیں اور دوسری طرف اتر جاتے ہیں۔سینیٹ مارک کے علاوہ دینیس میں کئی اور گرجے دیکھنے کے قابل ہیں۔پھر اکیڈمی ہے سینٹ مارک کا پوک ہے ، شیشے کی صنعت کے کارخانے ہیں، ڈوجی کا محل ہے ، دراصل ومنیں سارے کا سارا ایک عجائب گھر ہے جہاں ہر چینی الی اور ہر چیز دیکھنے کے لائق ہے۔میں چونکہ لیگوں میں بناہوا ہے اسلئے سمندر کی لہروں کی یورش سے محفوظ ہے۔سمندر کے بوانہ بھائے جزیرہ دن تک پہنچ کر رک جاتے ہیں۔لیگون کا پانی ساکن ہے۔اسلئے ولیس کی تنگ ہنروں میں سے گذرنا فرحت بخش ثابت نہیں ہوتا بڑی ہنروں میں تو جہانوں اور کشتیوں کی آمد و رفت سے کچھ نہ کچھ حرکت ہوتی رہتی ہے۔لیکن چھوٹی ہروں میں جو کچھ ارد گرد کے مکانوں سے پھینکا جائے پانی کی سطح پر پڑا رہتا ہے۔جب تک محکہ صفائی کی کشتی دورے پر آئے اور اٹھا کر لے جائے۔دینیس کی سیر کیلئے اپریل مئی کے مہینے یا ستمبر اکتوبر کے پہ مہینے موزوں ہیں۔سردیوں میں دھند اور گرمیوں میں حبس کی شکایت ہو جاتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ دو نہیں کے محلات اور بڑی بڑی عمارتیں آہستہ آہستہ پانی میں دھنس رہی ہیں۔اندازہ ہے کہ سو سال میں اپنے ڈیڑھ انچ کا فرق پڑتا ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔میلان MILAN | وینس سے ہم میلان گئے۔یہ شمالی اٹلی کا سب سے بڑا شہر ہے اور تجارتی لحاظ سے املی کے تمام شہروں میں اول نمبر پر ہے۔میلان بجاتے ہوئے ریل میں میرے کمرے میں دو امین خواتین تھیں۔انہوں نے مجھے اجنبی دیکھ کر ہمدردانہ رنگ میں گفتگو شروع کردی۔ذاتی اور ملکی کوائف کی دریافت کے بعد انہوں نے مذہب کے متعلق سوال کرنا شروع کئے۔آخہ پوچھا تمہارے مذہب میں کونسی دعانہ یادہ رائج ہے۔میں نے الحمد شریف پڑھ کر سنائی اور انگریزی میں ترجمہ اور مفہوم بنایا سنکر ان میں سے بڑی نے کہا۔ایسی دعاء کا تو ضرور جواب ملنا چاہئے۔“ اس خاتون کو اسلام کے ساتھ کچھ دلچسپی پیدا ہو گئی اور اس نے پوچھا اسلام کے متعلق کوئی کتاب انگریزی میں مل سکتی ہے۔میں نے ٹیچنگنز آف اسلام کا ذکرہ کیا اور لندن میں ملنے کا پتہ نہیں لکھدیا۔انہوں نے کہا وہ ضرور منگوا کر پڑھیں گی۔میلان کی سے مشہور عمارت وہاں کا گر بھا ہے۔ہو سنگ سرخ کی نہایت شاندار اور اس •