تحدیث نعمت

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 70 of 736

تحدیث نعمت — Page 70

اور دومنع قطع کا خاص خیال رکھتے تھے۔مطالعہ کی طر استقدر توجہ نہیں تھی بار کے ایک امتحان کی تیاری کیلئے انہوں نے خیال کیا کہ اگر ہمارے مکان میں آجائیں تو انہیں کچھ سہولت ہو جائیگی۔انہوں نے مستر فائزن سے دریافت کیا۔کوئی کمرہ خالی ہے یا جلد خالی ہونیوالا ہے ؟ مسنر فائزن نے کہا کمرہ تو ایک خالی ہونے والا ہے لیکن میں نے ظفر اللہ سے کہ رکھا ہے کہ میں اس سے پوچھے بغیر کسی ہندوستانی طالب علم کو اپنے ہاں نہیں رکھوں گی۔اسلئے اگر تم یہاں آنا چاہتے ہو تو میں اس سے دریافت کروں گی۔مستر فائرین نے مجھ سے پوچھا۔مجھے انگلستان آئے ایک سال سے زائد ہو گیا تھا۔کچھ نیک وبد کی تمیز بھی ہوگئی تھی۔انگریزی شرفاء سے میرا میل جول تھا۔ہندوستانی طلباء سے زیادہ تعلقات نہیں تھے۔حضرت خلیفہ المیے کی نصیحت پر کاربند تھا۔سردار محمداکبر خانصاحب کو اچھی طرح جانتا تھا۔وہ شریف گھرانے کے خوش اخلاق نوجوان تھے۔بورڈنگ ہاؤس کا کا ردو بار سن فائین کا ذریعہ معاش تھا۔مناسب تھا کہ میں ان پر کوئی بے جا پابندی عاید کرتا۔چنانچہ مں نے ان سے کہہ دیا کہ وہ بڑی خوشی سے سردار صاحب کو کمرہ دیدیں بند دن بعد وہ نقل مکان کر کے ہمارے ہاں آگئے۔سردار محمد اکبر خاں صاحب کی کرسمس شاہ کی تعطیلات کے دن قریب آئے تو سردار معیت میں البیسٹ بورن کی سیر صاحب نے مجھ سے پو چھا کہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہو۔بہتر ہو اکٹھے کہیں چلیں۔میں نے کہا میں تو کار نوال جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔غالباً فالمو تھ جاؤنگا اگر آپ بھی پسند کریں تو بڑی خوشی سے میرے ہمراہ چلیں۔انہوں نے کچھ نام کیا اور کہا کان نال بہت دور ہے کوئی قریب کا مقام انتخاب کرد۔دو تین دن بہ تذکرہ ہائے کہاں ہوتا کہ ہا۔ان کی خواہش الیسٹ بورن جانے کی تھی اور میر کی طبیعت وہاں جانے پہ مائل نہ تھی۔آخر انہوں نے کہا چلو ہیٹینگز چلے چلیں۔میں مان گیا۔جو سنی میں نے بیٹنگز کے متعلق رضامندی ظاہر کی تو مسکرا کر کہنے لگے اب تم نے فالموتھ جانے پر تو اصرار چھوڑ دیا پھر وہیں کیوں نہ چلیں جہاں میں جانا چاہتا ہوں۔کیوں ایک تیسری جگہ جائیں ہو نہ کہیں پسند تھی نہ مجھے پسند ہے۔مجھے ان کی اس جھالا کی پر ہنسی آئی اور میں نے کہہ دیا اچھا الیسٹ بورن ہی پہلے میںنے پلتے ہیں۔الیسٹ بورن میں ہم ساحل سمندر پر ایک پرائیویٹ ہوٹل میں ٹھہرے ہم دو ہفتے ٹھہرنے کے ارادہ سے گئے تھے۔لیکن میری طبیعت مجلد اکتا گئی اور میں ایک ہفتہ ٹھہر کر واپس لندن چلا گیا۔دو تین دن بعد۔۔سردار صاحب بھی واپس آگئے۔امتحان کرسمس سے پہلے دے پچکے تھے۔کامیاب نہ ہوئے۔مجھے پوچھا تمہیں معلوم ہے میں کیوں پاس نہیں ہوا ؟ میں نے کہا آپ ہی بتائیے۔کہنے لگے وجہ تو ظاہر ہے اس مکان کا نمبر ۱۷۵ ہے۔میں نے دریافت کیا اس کا امتحان کے نتیجہ کے ساتھ کیا تعلق ہوا ؟ کہا صاف تعلق ہے ۷۶۵؛ اگل