تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 761 of 1089

تذکرہ — Page 761

۱۳؍ جنوری۱۹۰۰ء منشی محمد الدین صاحب ؓ واصل باقی نویس نے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود ؑ کو ظہر کی نماز میں سُنّت بعد از فرض کے التحیات میں یہ الہام ہوا۔’’وَاجْعَلْ لِّی نَافِعًا ھٰذِہِ التِّجَارَۃَ۔‘‘۱؎ ( رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۱۱ صفحہ ۱۰۶۔رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۱۴ صفحہ ۱۴۳) ۱۷؍ جنوری۱۹۰۰ء منشی محمد الدین صاحب ؓ واصل باقی نویس نے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود ؑ کو الہام ہوا۔’’اِنِّیْ اَعْزَزْتُ وَ اَکْرَمْتُ وَ یَسُرُّنِیْ قَوْلُکَ اِنِّیْ عَلَّمْتُ۔‘‘۲؎ ( رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۱۱ صفحہ ۱۰۹حاشیہ۔رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۱۴ صفحہ ۱۴۶) ۱۷؍ جنوری۱۹۰۰ء منشی محمد الدین صاحب ؓ واصل باقی نویس ساکن کھاریاں نے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود ؑ کو الہام ہوا۔’’ لَھُمْ قُلُوْبٌ لَّا یَفْقَھُوْنَ بِـھَا۔اَنَرْتُ مَکَانَکَ۔‘‘۳؎ ( رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۱۴ صفحہ ۱۴۵) یکم فروری ۱۹۰۰ء منشی محمد الدین صاحب ؓ واصل باقی نویس نے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود ؑ کو الہام ہوا۔اَمِتْنِیْ فِی الْمَحَبَّۃِ وَالْوِدَادِ وَکُنْ فِیْ ھٰذِ ہٖ لِیْ وَالْمَعَادٖ وَلَمْ یَبْقَ الْھُمُوْمُ لَنَا فَاِنَّا تَوَکَّلْنَا عَلٰی رَبِّ الْعِبَادٖ۴؎ ( رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۱۱ صفحہ ۱۰۹حاشیہ۔رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۱۴ صفحہ ۱۴۶) ۱ (ترجمہ از مرتّب) اور میرے لئے یہ تجارت نفع والی بنا۔(نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) اشارہ ’’ھَلْ اَدُلُّکُمْ عَلٰی تِـجَارَۃٍ تُنْجِیْکُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ۔(الصّف:۱۱) والی تجارت کی طرف معلوم ہوتا ہے۔میاں محمد الدین صاحب ؓ کی روایت مندرجہ رجسٹر روایات صحابہ نمبر ۱۴ صفحہ ۱۴۳ میں ’’لِیْ‘‘ نہیں ہے۔۲ (ترجمہ از مرتّب) مَیں نے عزت دی اور آپ کی بات مجھے پسند آتی ہے۔مَیں نے اسے تعلیم دی۔(نوٹ از مولانا عبد اللطیف بہاولپوری) ان ہی کی روایت میں الہام کا آخری فقرہ ’’ فَا‘‘ کی زیادتی کے ساتھ ’’فَاِنِّیْ عَلَّمْتُ ‘‘ لکھا ہے۔۳ (ترجمہ از مرتّب) ان کے دل تو ہیں پر سمجھتے نہیں۔مَیں نے تیری جگہ روشن کی۔۴ (ترجمہ از مرتّب) مجھے اپنی محبّت میں ہی وفات دے اور اِس دُنیا اور آخرت میں تُو میرا ہوجا اور ہمیں کوئی غم نہیں رہے۔کیونکہ ہم نے ربّ العباد پر توکل کیا۔