تذکرہ — Page 727
یکم جنوری۱۹۰۸ء ’’ دبدبۂ خسرو یم شد بلند زلزلہ در گورِ نظامی فگند۱؎ اِنِّیْ مَعَکَ اَیْنَـمَا تَذْھَبُ وَ تَسِیْرُ۔‘‘۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۱ بدر جلد۷نمبر ۳مورخہ ۲۳؍ جنوری۱۹۰۸ء صفحہ۴۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۶ مورخہ ۲۲؍ جنوری۱۹۰۸ء صفحہ ۱۰) ۲ ؍ جنوری۱۹۰۸ء (الف) ’’۱۔اِنِّیْ۳؎ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ۔۲۔اِنِّیْ مَعَکَ۴؎ فِیْ کُلِّ حَالٍ وَ عِنْدَ کُلِّ مَقَالٍ۔۳۔اِنِّیْ مَعَکَ فِیْ کُلِّ مَوْطِنٍ۔۴۔نَصْـرٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ۔۵۔وَ ھُمْ مِنْۢ بَعْدِ غَلَبِـھِمْ سَیُغْلَبُوْنَ۔۶۔وَ اِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُ ھُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّکَ۔۵؎ بقیہ حاشیہ۔اگلی صبح کے نو دس بجے میں دیکھتا ہوں کہ پیارا مسیح پاک چھوٹی مسجد کے دروازہ میں گلی رخ کھڑا ہوا ہے اور کئی ایک عشاق سامنے کھڑے ہیں اور ارشاد فرماتے ہیں کہ مولوی صاحب کو بلائیں۔چنانچہ حضرت مولوی نورالدین صاحب ؓ سامنے حاضر ہوئے تو فرماتے ہیں معلوم ہوتا ہے آج رات کے کھانے کا انتظام اچھا نہ تھا کہ بعض مہمان بھوکے رہ گئے۔کسی کی بھوک عرش تک پہنچی ہے اور مجھے بشدت الہام کیا گیا۔یَـا اَیُّـھَا النَّبِیُّ اَطْعِمُوا الْـجَآئِعَ وَالْمُعْتَرَّ۔یہ الہام رات کے دس بجے کے قریب ہوا تھا جس پر حضور والا نے باہر منتظمین کو کہلا بھیجا تھا کہ جن مہمانوں کو کھانا نہیں ملا ان کو کھانا کھلایا جائے۔اسی واسطے منتظمین میں سے کسی نے میرے دروازہ پر دستک دی تھی۔‘‘ (اصحاب احمد جلد ۸ صفحہ ۹۱ ،۹۲ مطبوعہ دسمبر ۱۹۶۰ء) ۱ (ترجمہ از ناشر) ہماری بادشاہت کا دبدبہ بلند ہوا۔نظامی کی قبر میں زلزلہ پڑا۔۲ (ترجمہ) مَیں تیرے ساتھ ہوں جہاں تو جائے اور سیر کرے۔(بدر مورخہ ۲۳؍ جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ ۴) ۳ (ترجمہ) ۱۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں۔(بدر مورخہ ۲۳؍ جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ ۴) ۴ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) حضرت امیر المؤمنین خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں۔’’ مَیں نے خود حضرت صاحب سے سنا ہے، فرماتے تھے کہ ’’اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ‘‘ اور ’’اِنِّیْ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ‘‘ یہ دونوں الہام ایک ایک رات میں ہزار ہا دفعہ ہوئے ہیں اور فرمایا اکثر ایسا ہوتا ہے کہ تکیہ پر سر رکھا اور ان الہامات کا سلسلہ شروع ہوگیا اور صبح کو نماز کے لئے اُٹھے تو سلسلہ جاری تھا۔‘‘ (الفضل مورخہ ۳۱؍ اکتوبر ۱۹۲۱ء صفحہ ۵ زیر عنوان حضرت خلیفۃ المسیح کی ڈائری مورخہ ۲۰؍ اکتوبر ۱۹۲۱ء) ۵ (ترجمہ) ۲۔مَیں تیرے ساتھ ہوں ہر حال میں اور ہر ایک گفتگو میں۔۳۔مَیں تیرے ساتھ ہوں ہر ایک میدان میں۔۴۔اللہ کی طرف سے نصرت اور فتح قریب ہے۔۵۔اور وہ غلبہ کے بعد عنقریب مغلوب ہوں گے۔۶۔اور یا تو ہم تجھے بعض وہ باتیں دکھادیں گے جو وعدہ کی گئی ہیں یا تجھے وفات دیں گے۔(بدر مورخہ ۲۳؍ جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ ۴)