تذکرہ — Page 716
خدائے کریم واپس دے گا۔‘‘ ( اشتہار ۵؍ نومبر ۱۹۰۷ء مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۶۶ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) (ھ) ’’اور پھر اُردو میں فرمایا کہ۔’’ہر ایک حال میں تمہارے ساتھ موافق ہوں اور تیرے منشاء کے مطابق۔‘‘ ( اشتہار ۵؍ نومبر ۱۹۰۷ء مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۶۶ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) (و) ’’اور پھر فرمایا۔لَکُمُ الْبُشْرٰی فِی الْـحَیٰوۃِ الدُّنْیَا۔خیر و نصرت و فتح انشاء اللہ تعالیٰ۔وَضَعْنَا عَنْکَ وِزْرَکَ الَّذِیْ اَنْقَضَ ظَھَرَکَ وَرَفَعْنَالَکَ ذِکْرَکَ۔اِنِّیْ مَعَکَ ذَکَرْتُکَ فَاذْکُرْنِیْ۔وَسِّعْ مَکَانَکَ۔حَانَ اَنْ تُعَانَ وَتُرْفَعَ بَیْنَ النَّاسِ۔اِنِّیْ مَعَکَ یَـا اِبْـرَاھِیْمُ۔اِنِّیْ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ۔اِنَّکَ مَعِیْ وَ اَھْلُکَ۔اِنِّیْ اَنَـا الرَّحْـمٰنُ فَانْتَظِرْ۔قُلْ یَـاْخُذُ کَ اللّٰہُ۔یعنی تمہارے لئے دُنیا اور آخرت میں بشارت ہے۔تیرا انجام نیک ہے۔خیر ہے اور نصرت اور فتح انشاء اللہ تعالیٰ۔ہم تیرا بوجھ اُتار دیں گے جس نے تیری کمر توڑ دی اور تیرے ذکر کو اُونچا کردیں گے۔مَیں تیرے ساتھ ہوں۔مَیں نے تجھے یاد کیا ہے سو تو مجھے بھی یاد کر اور اپنے مکان کو وسیع کردے۔وہ وقت آتا ہے کہ تو مدد دیا جاوے گا اور لوگوں میں تیرا نام عزت اور بلندی سے لیا جائے گا۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اے ابراہیم۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اور ایسا ہی تیرے اہل کے ساتھ۔اور تومیرے ساتھ ہے اور ایسا ہی تیرے اہل۔مَیں رحمٰن ہوں میری مدد کا منتظر رہ اور اپنے دشمن کو کہہ دے کہ خدا تجھ سے مواخذہ لے گا۔اور پھر آخر میں اُردو میں فرمایا کہ مَیں تیری عمر کو بھی بڑھا دوں گا۱؎ ۱ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ) یہ پیشگوئی ڈاکٹر عبدالحکیم خان مرتد کی پیشگوئی کے مقابل پر ہے جو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے متعلق کی تھی اور حضور ؑ کی یہ پیشگوئی اس طور پر پوری ہوئی کہ جب تک ڈاکٹر عبدالحکیم خان نے اپنی پیشگوئی کو جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کی ایک میعاد بیان کی تھی، منسوخ نہ کردیا اُس وقت تک اللہ تعالیٰ آپ کی عمر کو بڑھاتا گیا اور جب اُس نے ایک معین دن کے ساتھ اپنی پیشگوئی کو وابستہ کردیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے دوسرے رنگ میں جھوٹا ثابت کیا۔تفصیل اس کی یہ ہے کہ پہلے اس نے ۱۲ ؍ جولائی ۱۹۰۶ء کو