تذکرہ — Page 600
۵۔یَـاْتِیْکَ مِنْ کُلِّ فَـجٍّ عَـمِیْقٍ۔۶۔یَـاْتُوْنَ مِنْ کُلِّ فَـجِّ عَـمِیْقٍ۔۷۔یَنْصُـرُکُمْ رِجَالٌ نُّـوْحِیْ اِلَیْـھِمْ مِّنَ السَّمَآءِ۔۸۔سَلَامٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ۔۹۔یَـسَّـرْنَـا لَکَ الْاُمُوْرَ۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۴۵، ۲۴۴، ۲۴۳) ۱۹۰۶ء ’’ ۱۔وہ کام جو تم نے کیا خدا کی مرضی کے موافق نہیں ہوگا۔۲۔اِنَّـا عَفَوْنَـا عَنْکَ۔۳۔اِنَّـا عَفَوْنَـا عَنْکَ۔۴۔اَنْتَ لَیِّنٌ وَ اَرْضُکَ لَیِّنَۃٌ۔۵۔یَـا رَبِّ کُلُّ شَیْءٍ خَادِمُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِیْ وَانْصُـرْنِیْ وَارْحَـمْنِیْ۔۶۔اِنِّیْ حَافِظُکَ۔۷۔اِنِّیْ حَفِیْظٌ عَلَیْھِمْ۔۸۔مَاکَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَـمُوْتَ اِلَّا بِـاِذْ نِ اللّٰہِ۔‘‘۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۰۹، ۲۰۸) جولائی۱۹۰۶ء ’’۱۔اُدْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ۔۲۔اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔‘‘۳؎ (بدر جلد ۲ نمبر۲۶۔۲۸ مورخہ۱۲ ؍ جولائی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۲۴ مورخہ۱۰؍ جولائی۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۸؍ جولائی۱۹۰۶ء ’’میرا لڑکا مبارک احمد خسرہ کی بیماری سے سخت گھبراہٹ اور اضطراب میں تھا۔ایک رات تو شام سے صبح تک تڑپ تڑپ کر اُس نے بسر کی اور ایک دَم نیند نہ آئی اور دوسری رات میں اُس سے سخت تر آثار ظاہر ہوئے اور بیہوشی میں اپنی بوٹیاں توڑتا تھا اور ہذیان کرتا تھا اور ایک سخت خارش بدن میں تھی۔اس وقت میرا دِل دَرد مند ہوا اور الہام ہوا۔اُدْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ۴؎ ۱ (ترجمہ از ناشر) ۵۔ہر دور کی راہ سے تیرے پاس مدد پہنچے گی۔۶۔اور تیرے پا س اس کثرت سے لوگ آئیں گے کہ جن راہوں سے وہ آئیں گے وہ گہری ہوجائیں گی۔۷۔تمہاری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں پر ہم آسمان سے وحی کریں گے۔۸۔تم پر سلام ہو۔تم شرک سے پاک ہوگئے۔۹۔ہم نے تمام امور کو تیرے لئے آسان کردیا۔۲ (ترجمہ از ناشر) ۲۔ہم نے تجھے معاف کیا۔۳۔ہم نے تجھے معاف کیا۔۴۔تو نرم دل ہے اور تیری زمین (یعنی طینت) بھی نرم ہے۔۵۔اے میرے ربّ! ہر ایک چیز تیری خدمت گزار ہے۔۔اے میرے ربّ! پس میری حفاظت فرما اور میری مدد فرما اور مجھ پر رحم فرما۔۶۔میں تیری حفاظت کروں گا۔۷۔میں ان پر نگران ہوں۔۹۔کوئی نفس اذن الٰہی کے بغیر مر نہیں سکتا۔۳ (ترجمہ) ۱۔مجھ سے دعا مانگ مَیں قبول کروں گا۔۲۔مَیں فوجوں سمیت تیرے پاس اچانک آؤں گا۔(بدر مورخہ۱۲ ؍ جولائی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲) ۴ (ترجمہ از مرتّب) میرے حضور دعا کرو مَیں تمہاری دعا قبول کروں گا۔