تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 580 of 1089

تذکرہ — Page 580

۱۶؍ اپریل۱۹۰۶ء (الف) ’’اِنِّیْ حَفِیْظُکَ‘‘۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۸۶ بدر جلد ۲ نمبر ۱۶ مورخہ ۱۹؍اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۷؍ اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ ۱) (ب) ’’رؤیا میں مولوی عبدالکریم صاحب کو دیکھا۔گویا زندہ ہوگئے ہیں۔مَیں نے پوچھا زخموں کا کیا حال ہے تو کہا کہ سب اچھے ہوگئے۔اِس پر خواب میں بڑا تعجب ہورہا ہے کہ یہ اِحْیَاءِ مَوْتٰی ہے۔پھر خواب ہی میں خیال گزررہا ہے کہ خواب نہ ہو مگر بہت سے لوگ جمع ہیں اور سب جاگتے ہیں۔‘‘ فرمایا۔’’خدا کوئی عجیب کام دکھائے گا اور کسی مردہ کام کو زندہ کرے گا۔‘‘۲؎ (الحکم جلد ۱۰ نمبر۱۳ مورخہ۱۷؍ اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ۱) اپریل ۱۹۰۶ء ’’الہام۔نَـزَلَتِ الرَّحْـمَۃُ عَلٰی ثَلٰثٍ اَلْعَیْنِ وَ۳؎الْاُخْرَیَیْنِ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۸۹) (ترجمہ) رحمت تین اعضاء پر نازل ہوگی۔ایک تو آنکھ اور دو اَور عضو۔(نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد۱۸ صفحہ ۵۹۲) بقیہ حاشیہ۔مَیں ایک اُونچی جگہ دیوار پر چڑھ گیا اور اس کو مخاطب کرکے کہا۔خدا قاتل تو باد۔مرا از دست تو محفوظ دارد۔اس کے بعد یہ نظارہ دیکھا کہ گویا مَیں اُس سانپ پر سوار ہوں اور اُس سانپ کی گردن میرے ہاتھ میں ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اُلٹ کر مجھے کاٹے۔تب مَیں نے زیادہ تر سر کے قریب سے اُس کو پکڑا تاکہ وہ کاٹ نہ سکے۔فقط۔فرمایا۔اِس رؤیامیں کسی فتنہ کی خبر دی گئی ہے۔کوئی مخفی دشمن ہے جو کسی رنگ میں نیش زنی کرے گا مگر نامراد رہے گا۔‘‘ ۱ (ترجمہ) مَیں تیری نگہبانی کروں گا۔(بدر مورخہ ۱۹؍اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ ۲) ۲ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۲۶؍اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ میں اس رؤیا کے بارہ میں مزید تحریر ہے کہ ’’فرمایا۔اِس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے کرم سے کوئی ایسا نشان دکھائے گا جس سے دین اسلام کی زندگی مخلوق پر ثابت ہوجائے۔‘‘ ۳ (نوٹ از ناشر) نزول المسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۵۹۳ میں یہاں ’’ وَالْاُخْرَیَیْنِ‘‘ کی بجائے ’’وَعَلَی الْاُخْرَیَیْنِ‘‘ کے الفاظ درج ہیں۔