تذکرہ — Page 572
اور خدا نے مجھے مخاطب کرکے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔سو اے سننے والو ! ان باتوں کو یاد رکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا۔‘‘ (تجلّیاتِ الٰہیہ۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۴۰۹) ۱۶؍مارچ۱۹۰۶ء ’’ اَوْحٰی اِلَـیَّ رَبِّیْ وَ قَالَ۔اُسْتُجِیْبَ فِیْ ھٰذِہِ اللَّیْلَۃِ کُلُّ مَا دَعَوْتَ وَمِنْـھَا قُوَّۃُ الْاِسْلَامِ وَ شَوْکَتُہٗ۔‘‘ ۱؎ (الاستفتاء ضمیمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۶۷۸ حاشیہ) ۱۸؍ مارچ۱۹۰۶ء ’’آج بروز یکشنبہ مَیں نے خواب میں دیکھا کہ مَیں اپنے گھر کے مکان میں بیٹھا ہوں اور ایک خربوزہ کی شکل پر کوئی پھل میرے ہاتھ میں ہے اس کو چھیل کر کھانا چاہتا ہوں۔اتنے میں مَیں نے محمود احمد کو دیکھا۔اس کے ساتھ ایک انگریز ہے۔وہ ہمارے گھر میں داخل ہوگیا۔پہلے اس جگہ کھڑا ہوا جہاں پانی کے گھڑے رکھے جاتے ہیں پھر اُس چوبارے کی طرف آگے بڑھا جہاں بیٹھ کر مَیں کام کرتا ہوں۔گویا اُس کے اندر جا کر تلاشی کرنا چاہتا ہے۔اُس وقت مَیں نے دیکھا کہ میر ناصر نواب کی شکل پر ایک شخص میرے سامنے کھڑاہے۔اُس نے بطور اشارہ کے مجھ کو کہا کہ آپ بھی اُس چوبارہ میں جائیں انگریز تلاشی کرے گا اور میرے دل میں گزرا کہ اُس میں صرف وہ کاغذات پڑے ہیں جو نَو تالیف کتاب کا مسودہ ہے وہی دیکھے گا۔اتنے میں آنکھ کھل گئی۔معلوم نہیں اِس واقعہ کی کیا تعبیر ہے۔اس سے پہلے تھوڑے دن ہوئے ہیں یہ دیکھا تھا یعنی یہ الہام ہوا تھا کہ ’’عورت کی چال۔ایلی ایلی لما سبقتانی۔بریّت۔اِذْکَفَفْتُ عَنْ بَنِیْٓ اِسْـرَآءِیْلَ۔‘‘ مَیں نے اپنے اجتہاد سے ا س کے یہ معنے سمجھے تھے کہ کوئی شخص عورتوں کی طرح پوشیدہ مَکر کرے گا جس سے ممکن ہے کہ ہم پر اس کی دھوکہ دہی سے کوئی مقدّمہ ہو مگر آخر بریّت ہوگی مگر یہ میرے اجتہادی معنے ہیں اور ممکن ہے کہ جو کچھ مَیں نے پہلے دیکھا اور جو مَیں نے اَب دیکھا اس کے کوئی اَور معنے ہوں لیکن ظاہری معنے یہی ہیں۔وَاللہُ اَعْلَمُ۔۱ (ترجمہ از ناشر) میرے ربّ نے مجھے وحی کی اور فرمایا۔آج رات وہ سب دعائیں جو تونے کی ہیں قبول کی گئیں۔اُن دعائوں میں سے اسلام کی قوت و شوکت کے لئے دعا بھی تھی۔