تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 571 of 1089

تذکرہ — Page 571

(ج) فرمایا۔’’مَیں کَل کے دن چند دفعہ اِس الہام۱؎ الٰہی کو پڑھ رہا تھا کہ یک دفعہ میری رُوح میں یہ عبارت پھونکی گئی جو پہلے الہام کے بعد میں ہے۔مقامِ اُو مبیں ازراہِ تحقیر بدو رانش رسولاں ناز کردند‘‘ ۲؎ ( تجلّیاتِ الٰہیہ۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۳۹۷) ۱۵؍ مارچ۱۹۰۶ء ’’ آج پھر ۱۵؍ مارچ ۱۹۰۶ء کو بروز پنجشنبہ وقت ِ صبح یہ الہام ہوا۔’’خدا نکلنے کو ہے۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ بُـرُوْزِیْ۔وَعْدَ اللّٰہِ اِنَّ وَعْدَ اللّٰہِ لَا یُبَدَّ لُ۔یعنی خدا ان پانچ زلزلوں کولانے سے اپنا چہرہ ظاہر کرے گا اور اپنے وجود کو دکھلا دے گا۔اور تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ مَیں ہی ظاہر ہوگیا یعنی تیرا ظہور بعینہٖ میرا ظہور ہوگا۔یہ خدا کا وعدہ ہے کہ پانچ زلزلوں کے ساتھ خدا اپنے تئیں ظاہر کرے گا اور خدا کا وعدہ نہیں ٹلے گا اور وہ ضرور ہوکر رہے گا۔‘‘ (تجلیاتِ الٰہیہ۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۴۰۴۔الحکم جلد ۱۰ نمبر ۹ مورخہ ۱۷؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۱) مارچ۱۹۰۶ء ’’یسوع مریم کا بیٹا اِس عظمت کو پہنچا کہ اب چالیس کروڑ انسان اُس کو سجدہ کرتے ہیں اور بادشاہوں کی گردنیں اُس کے نام کے آگے جھکتی ہیں۔سو مَیں نے اگرچہ یہ دُعا کی ہے کہ یسوع ابن ِ مریم کی طرح شرک کی ترقی کا مَیں ذریعہ نہ ٹھہرایا جاؤں اور مَیں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ایسا ہی کرے گا لیکن خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبّت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا اور میرے فرقہ کے لوگ اِس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ وہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رُو سے سب کا منہ بند کردیں گے اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہوجاوے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلاء آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اُٹھادے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ) چو دَورِ خسروی آغاز کردند۔۲ (ترجمہ از مرتّب) اس کے مقام کو تحقیر کی نظر سے نہ دیکھ۔اس کے عہد پر تو رسولوں کو بھی ناز ہے۔(نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۲۹؍مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ اور الحکم مورخہ ۱۷؍مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ میں بھی یہ الہام درج ہے۔