تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 428 of 1089

تذکرہ — Page 428

بندوق کی نالی بھی ہے۔دونوں کام نکالتا ہے۔اور پھر دیکھاکہ وہ بادشاہ جس کے پاس بو علی سینا تھا اس کی کمان میرے پاس ہے اور مَیں نے اس کمان سے ایک شیر کی طرف تِیر چلایا ہے اور شاید بو علی سینا بھی میرے پاس کھڑا ہے اور وہ بادشاہ بھی۔‘‘ (کاپی الہامات۱؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۴) ۳۱؍جنوری ۱۹۰۳ء ’’ اِنَّ اللّٰہَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ ‘‘ ؎۲ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۴) ۱۹۰۳ء ’’ اَلْـحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ وَھَبَ لِیْ عَلَی الْکِبَرِاَرْبَعَۃً مِّنَ الْبَنِیْنَ وَ اَنْـجَزَ وَعْدَہٗ مِنَ الْاِحْسَانِ۔وَ بَشَّـرَنِیْ بِـخَامِسٍ فِیْ حِیْنٍ مِّنَ الْاَحْیَانِ۔‘‘ (مواہب الرحمٰن۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ۳۶۰) یعنی اللہ تعالیٰ کو حمد و ثنا ہے جس نے پِیرانہ سالی میں چار لڑکے مجھے دیئے اور اپنا وعدہ پورا کیا… (اور) پانچواں لڑکا جو چار سے علاوہ بطور نافلہ پیدا ہونے والا تھا، اُس کی خدا نے مجھے بشارت دی کہ وہ کسی وقت ضرور پیدا۳؎ ہوگا۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ ۲۲۸،۲۲۹) ۲ ؍فروری ۱۹۰۳ء ’’۱۔اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ ۲۔وَاُصَلِّیْ وَ اَصُوْمُ۔۳۔وَ اُعْطِیْکَ مَا یَدُ۔وْمُ۔۴۔سَنُنْجِیْکَ۔۵۔سَنُعْلِیْکَ۔۶۔سَاُکْرِمُکَ اِکْـرَامًا عَـجَبًا۔۷۔سُـمِعَ الدُّعَآءُ۔۸۔اِنِّیْ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ۔۹۔اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔۱۰۔دُعَآءُکَ مُسْتَجَابٌ۔‘‘؎۴ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۵) (ترجمہ) ’’۱۔مَیں اس رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔۲۔۵؎ ۳۔اور تجھے وہ چیز دوں گا جو ہمیشہ رہے۔۴۔ہم تجھے ۱ (نوٹ از مولانا عبد اللطیف بہاولپوری) یہ رؤیا باختلاف الفاظ الحکم اور البدر میں بھی ہے۔دیکھیے الحکم مورخہ۳۱؍جنوری۱۹۰۳ء صفحہ۱۵ اور البدر مورخہ ۶؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ۲۴۔۲ (ترجمہ از مرتّب) یقیناً اللہ تعالیٰ نہایت ہی مہربان اور بہت ہی رحم کرنے والا ہے۔۳ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’چنانچہ قریباً تین ماہ کا عرصہ گزرا ہے کہ میرے لڑکے محمود احمد کے گھر میں لڑکا پیدا ہوا جس کا نام نصیر احمد رکھا گیا۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۲۲۹) ۴ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۷؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۶ میں ان الہامات کی ترتیب مختلف ہے۔۵ (ترجمہ از مرتّب) ۲۔میں خاص رحمتیں نازل کروں گا اور عذاب کو روکوں گا۔