تذکرہ — Page 21
کی صورت پیدا ہوگئی۔یہ روحانی امور ہیں کہ دنیا اُن کو نہیں پہچان سکتی کیونکہ وہ دنیا کی آنکھوں سے بہت دور ہیں لیکن دنیا میں ایسے بھی ہیں جن کو ان امور سے خبر ملتی ہے۔غرض اس مدت تک روزہ رکھنے سے جو میرے پر عجائبات ظاہر ہوئے وہ انواع اقسام کے مکاشفات تھے… لیکن میں ہر ایک کو یہ صلاح نہیں دیتا کہ ایسا کرے اور نہ میں نے اپنی مرضی سے ایسا کیا… یاد رہے کہ میں نے کشف ِ صریح کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ سے اطلاع پاکر جسمانی سختی کشی کا حصہ آٹھ یا نو ماہ تک لیا اور بھوک اور پیاس کا مزہ چکھا اور پھر اس طریق کو علی الدّوام بجالانا چھوڑدیا اور کبھی کبھی اس کو اختیار بھی کیا۔‘‘ (کتاب البریّہ۔روحانی خزائن جلد۱۳ صفحہ ۱۹۷ تا ۲۰۰ حاشیہ) ۱۸۷۶ء ’’ایک دفعہ میں نے فرشتوں کو انسان کی شکل پر دیکھا۔یاد نہیں کہ دوتھے یا تین۔آپس میں باتیں کرتے تھے اور مجھے کہتے تھے کہ تُو کیوں اس قدر مشقت اُٹھاتا ہے۔اندیشہ ہے کہ بیمار نہ ہو جاوے۔میں نے سمجھا کہ یہ جو ۶ ماہ کے روزے رکھے ہیں ان کی طرف اشارہ ہے۔‘‘؎۱ (البدر؎۲ جلد۱نمبر ۱۲ مورخہ ۱۶؍ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۹۰ ) جون۱۸۷۶ء ’’ جب حضرت والد صاحب کا انتقال ہوا مجھے ایک خواب میں بتلایا گیا تھا کہ اب ان کے انتقال کا وقت قریب ہے۔میں اُس وقت لاہور میں تھا جب مجھے یہ خواب آیا تھا تب میں جلدی سے قادیان میں پہنچا اور اُن کو مرضِ زحیر میں مبتلا پایا لیکن یہ امید ہرگز نہ تھی کہ وہ دوسرے دن میرے آنے سے فوت ہوجائیں گے۔کیونکہ مرض کی شدت کم ہوگئی تھی اور وہ بڑے استقلال سے بیٹھے رہتے تھے۔دوسرے دن شدتِ دوپہر کے وقت ہم سب عزیز اُن کی خدمت میں حاضر تھے کہ مرزا صاحب نے مہربانی سے مجھے فرمایا کہ اس وقت تم ذرا آرام کرلو کیونکہ جون کا مہینہ تھا اور گرمی سخت پڑتی تھی۔میں آرام کے لئے ایک چوبارہ میں چلا گیا اور ایک نوکر پیر دبانے لگا کہ اتنے میں تھوڑی سی غنودگی ہوکر مجھے الہام ہوا۔وَالسَّمَآءِ وَالطَّا رِقِ ؎۳ ۱ اس مقام پر حضرت اقدسؑ نے اپنا واقعہ مجاہدہ اور ششماہی روزہ کا بیان فرمایا … (اور) فرمایا۔’’ان روزوں کو میں نے مخفی طور پر رکھا۔بعض دفعہ اظہار میں سلب ِ رحمت کا اندیشہ ہوتا ہے۔‘‘ (البدر مورخہ ۱۶؍ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۹۰) ۲ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۱۷؍ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۵ میں یہ کشف باختلافِ الفاظ درج ہے۔۳ (نوٹ از مولانا عبد اللطیف بہاولپوری) دیکھئے ذکر ِ حبیب ؑ مؤ لفہ حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ صفحہ ۲۲۴ مطبوعہ دسمبر ۱۹۳۶ء