تذکرہ — Page 380
اپریل ۱۹۰۱ء ’’ حضرت اقدس امام ہمام علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ایک روز اپنی اور سلسلہ عالیہ کے خاص دوستوں کی زیادتی عمر کے لئے دعا کی تو یہ مبشر الہام ہوا۔رَبِّ زِدْ فِیْ عُـمُرِیْ وَ فِیْ عُـمُرِ زَوْجِیْ زِیَـادَۃً خَارِقَ الْعَادَۃِ۔۱؎ (الحکم جلد۵ نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷؍اپریل ۱۹۰۱ء صفحہ۱۳) ۱۸؍ اپریل ۱۹۰۱ء ’’۱۸؍اپریل ۱۹۰۱ء کو آپ نے ایک الہام سنایا تھا۔سال دیگر را کہ مے داند حساب تا کجا رفت آنکہ باما بود یار‘‘ ؎۲ (الحکم جلد۵نمبر ۱۸ مورخہ ۱۷؍مئی ۱۹۰۱ء صفحہ۱۲) ۱۹۰۱ء ’’ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ایک دفعہ بخار آیا تو الہام ہوا۔’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ‘‘ چنانچہ اس کے بعد بہت جلد تندرست ہوگئے۔‘‘ (الحکم جلد۵نمبر ۲۱ مورخہ ۱۰؍جون ۱۹۰۱ء صفحہ۹ حاشیہ) ۹؍مئی ۱۹۰۱ء ’’۹؍مئی ۱۹۰۱ء کو آپ نے یہ الہام سنایا۔’’آج سے یہ شرف دکھائیں گے ہم ‘‘ (الحکم جلد۵نمبر ۱۸ مورخہ ۱۷؍مئی ۱۹۰۱ء صفحہ۱۲) ۱۹۰۱ء ’’ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک سورۃ بھیج کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قدر اور مرتبہ ظاہر کیا ہے اور وہ سورۃ ہے اَلَمْ تَـرَکَیْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِاَصْـحَابِ الْفِیْلِ… اس میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ کیا تُونے نہیں دیکھا کہ تیرے ربّ نے اَصْـحَابُ الْفِیْلِ کے ساتھ کیا کِیا۔یعنی اُن کا مکر اُلٹا کر اُن پر ہی مارا… یہ پیشگوئی قیامت تک جائے گی۔جب کبھی کوئی اصحاب الفیل پیدا ہوگا تب ہی اللہ تعالیٰ اُن کے تباہ کرنے کے لئے اُن کی کوششوں کو خاک میں ملادینے کے سامان کردیتا ہے… اس وقت اَصْـحَابُ الْفِیْل کی شکل میں اسلام پر حملہ کیا گیا ہے۔مسلمانوں کی حالت میں بہت کمزوریاں ہیں۔اسلام غریب ہے اور اصحابِ فیل زور میں ہیں مگر اللہ تعالیٰ وہی نمونہ پھر دکھانا چاہتا ہے… (ترجمہ) اے میرے ربّ! میری عمر میں اور میرے ساتھی کی عمر میں خارق عادت زیادت فرما۔‘‘ (الحکم مورخہ ۱۷؍اپریل ۱۹۰۱ء صفحہ۱۳) ۲ (ترجمہ از مرتّب) آئندہ سال کا حساب کون جانتا ہے۔جو دوست گذشتہ سال ہمارے ساتھ تھے وہ اَب کدھر گئے۔