تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 347 of 1089

تذکرہ — Page 347

۱۲۔اَلَآ اِنَّ رَوْحَ اللّٰہِ قَرِیْبٌ۔۱۳۔اَلَآ اِنَّ نَصْـرَ اللّٰہِ قَرِیْبٌ۔۱۴۔یَاْتِیْکَ مِنْ کُلِّ فَـجٍّ عَـمِیْقٍ۔۱۵۔یَـاْتُوْنَ مِنْ کُلِّ فَـجٍّ عَـمِیْقٍ۔۱۶۔یَنْصُـرُکَ رِجَالٌ نُّوْحِیْ اِلَیْـھِمْ مِّنَ السَّمَآءِ۔۱۷۔لَا مُبَدِّلَ لِکَلِمَاتِ اللّٰہِ۔۱۸۔اِنَّہٗ ھُوَالْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ۔۱۹۔ھُوَ الَّذِیْ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْھُدٰی وَ دِیْنِ الْـحَقِّ وَ تَـھْذِیْبِ الْاَخْلَاقِ۔۲۰۔وَ قَالُوْا سَیُقْلَبُ الْاَمْرُ۔وَمَا کَانُوْا عَلَی الْغَیْبِ مُطَّلِعِیْنَ۔۲۱۔اِنَّـآ اٰتَیْنَاکَ الدُّنْیَا وَ خَزَآئِنَ رَحْـمَۃِ رَبِّکَ وَاِنَّکَ مِنَ الْمَنْصُوْرِیْنَ۔۲۲۔وَ اِنِّیْ جَاعِلُ الَّذِیْنَ اتَّـبَعُوْکَ فَوْقَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا اِلٰی یَـوْمِ الْقِیَامَۃِ۔۲۳۔وَاِنَّکَ لَدَیْنَا مَکِیْنٌ اَمِیْنٌ۔۲۴۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃٍ لَّا یَعْلَمُھَا الْـخَلْقُ۔۲۵۔وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیَتْرُکَکَ حَتّٰی یَـمِیْزَ الْـخَبِیْثَ مِنَ الطَّیِّبِ۔۲۶۔فَذَ رْنِیْ وَ الْمُکَذِّ بِیْنَ۔۲۷۔وَ اللّٰہُ غَالِبٌ عَلٰی اَمْرِہٖ وَ لٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۔۲۸۔اِذَا جَآءَ نَصْـرُ اللّٰہِ وَ الْفَتْحُ۔وَ تَـمَّتْ کَلِمَۃُ رَبِّکَ ھٰذَا الَّذِیْ کُنْتُمْ بِہٖ تَسْتَعْــجِلُوْنَ۔۲۹۔اَرَدْتُّ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَـخَلَقْتُ اٰدَمَ۔۳۰۔یُقِیْمُ الشَّـرِیْعَۃَ وَ یُـحْیِ الدِّیْنَ۔۳۱۔وَ لَوْ کَانَ الْاِیْـمَانُ مُعَلَّـقًا بِالثُّـرَیَّـا لَنَا لَہٗ۔۳۲۔اِنَّـا اَنْــزَلَنَاہُ قَرِیْبًا مِّنَ الْقَادِیَانِ وَ بِـالْـحَقِّ اَنْـزَلْنَاہُ وَ بِالْـحَقِّ نَـزَلَ۔بقیہ ترجمہ۔۱۲۔دیکھ اللہ تعالیٰ کی رحمت تجھ سے قریب ہے۔۱۳۔اس کی مدد تجھ سے قریب ہے۔۱۴۔اس کی مدد ہر ایک دُور کی راہ سے تجھے پہنچے گی۔۱۵۔دُور کی راہ سے مدد کرنے والے آئیں گے۔۱۶۔ایسے لوگ تیری مدد کریں گے جن پر ہم آسمان سے وحی نازل کریں گے۔۱۷۔اللہ تعالیٰ کی باتوں کو کوئی ٹلا نہیں سکتا۔۱۸۔وہ غالب اور عظمت والا ہے۔۱۹۔خدا وہ خدا ہے جس نے اپنا رسول اپنی ہدایت، اپنے سچّے دین اور اخلاق کی درستی کے لئے بھیجا۔۲۰۔اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ عنقریب یہ معاملہ درہم برہم کردیا جائے گا حالانکہ انہیں غیب پر کوئی اطلاع نہیں۔۲۱۔ہم نے تجھے دنیا اور تیرے ربّ کی رحمت کے خزانے دیئے اور تو ان لوگوں میں سے ہے جو نصرت یافتہ ہیں۔۲۲۔اور مَیں تیرے تابعین کو تیرے منکروں پر قیامت تک غالب رکھوں گا۔۲۳۔اور یقیناً تو ہمارے حضور صاحبِ مرتبت اور امین ہے۔۲۴۔تُو میرے حضور وہ مرتبہ رکھتا ہے جسے مخلوق نہیں جانتی۔۲۵۔اور خدا ایسا نہیں ہے جو تجھے چھوڑ دے یہاں تک کہ پاک اور پلید میں فرق کرکے دکھلا دے۔۲۶۔پس مکذّبوں کی سزا مجھ پر چھوڑ دے۔۲۷۔اللہ تعالیٰ اپنے امر پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔۲۸۔جب اللہ کی نصرت اور فتح آئے گی اور تیرے ربّ کی بات پوری ہوجائے گی (تو کہا جائے گا) یہ وہی چیز ہے جس کے متعلق تم جلدی کا مطالبہ کرتے تھے۔۲۹۔مَیں نے ارادہ کیا کہ اپنا خلیفہ بناؤں تو مَیں نے آدم کو پیدا کیا۔۳۰۔وہ شریعت کو قائم کرے گا اور دین کو زندہ کرے گا۔۳۱۔اور اگر ایمان ثریّا سے معلق ہوتا تب بھی وہ اُسے پالیتا۔۳۲۔ہم نے اس کو قادیان کے قریب اُتارا ہے اوراس کو ضرورتِ حقّہ کے مطابق ہم نے اُتارا ہے اور وہ ضرورتِ حقّہ کے ساتھ اُترا ہے۔اور جو خدا نے ٹھہرا رکھا تھا وہ ہونا ہی تھا۔