تذکرہ — Page 346
ہے اور وہ رحمان اور رحیم ہے۔۱۴۰- ۱۴۱۔کفر کے پیشوا تجھے ڈرائیں گے۔۱۴۲۔تُو مت ڈر کہ تُو غالب رہے گا۔۱۴۳۔خدا ہر ایک میدان میں تیری مدد کرے گا۔۱۴۴۔میرا دن ایک بڑے فیصلہ کا دن ہے۔۱۴۵۔میری طرف سے یہ وعدہ ہوچکا ہے کہ مَیں اور میرے رسول فتح یاب رہیں گے۔۱۴۶۔کوئی نہیں کہ میری باتوں میں کچھ تبدیلی کردے۔۱۴۷۔تُو میرے ساتھ اور مَیں تیرے ساتھ ہوں۔۱۴۸۔تیرے لئے مَیں نے رات اور دن پیدا کیا۔۱۴۹۔جو چاہے کر کہ تو مغفور ہے۔۱۵۰۔تُو مجھ سے وہ نسبت رکھتا ہے جس کی دنیا کو خبر نہیں۔۱۵۱۔کیا لوگ خیال کرتے ہیں کہ کوئی آسمان پر رہنے والا یا کسی غار میں چھپنے والا وہ عجیب تر انسان ہے۔۱۵۲۔کہہ خدا عجیب در عجیب باتیں ظاہر کرنے والا ہے۔۱۵۳۔ہر ایک دن نیا اعجوبہ ظاہر کرتا ہے۔۱۵۴۔وہی خدا ہے جو نومیدی کے بعد بارش نازل کرتا ہے۔(۱۵۵۔کہہ اس پر دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو۔۱۵۶۔اور تُو ان لوگوں کو جو ایمان لائے یہ خوشخبری سنا کہ ان کا قدم خدا کے نزدیک صدق کا قدم ہے۔) ۱۵۷۔اور پاک کلمے اس کی طرف چڑھتے ہیں۔۱۵۸۔ابراہیم ؑ پر سلام (یعنی اِس عاجز پر)۔۱۵۹۔ہم نے اُس سے محبّت کی اور غم سے نجات دی۔۱۶۰۔ہم نے ہی یہ کیا۔۱۶۱۔پس تم ابراہیم کے قدم پر چلو۔‘‘ (اربعین نمبر ۲۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۳۵۵ تا ۳۶۸) ۱۹۰۰ء ’’۱۔سُـبْحَانَ؎۱ اللّٰہِ تَـبَارَکَ وَتَعَالٰی زَادَ مَـجْدَ۔کَ یَنْقَطِعُ اٰبَآؤُکَ وَ یُـبْدَءُ مِنْکَ۔۲۔عَطَاءًا غَیْرَ مَـجْذُوْذٍ۔۳۔سَلَامٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبِّ رَّحِیْمٍ۔۴۔وَ قِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِیْنَ۔۵۔تَرٰی نَسْلًا بَعِیْدًا وَلَنُحْیِیَنَّکَ حَیٰوۃً طَیِّبَۃً۔۶۔ثَـمَانِیْنَ حَوْلًا اَوْ قَرِیْبًا مِّنْ ذَالِکَ اَوْ تَزِیْدُ عَلَیْہِ سِنِیْنًا۔وَ کَانَ وَعْدُ اللّٰہِ مَفْعُوْلًا۔۷۔ھٰذَا مِنْ رَّحْـمَۃِ رَبِّکَ۔۸۔یُـتِمُّ نِعْمَتَہٗ عَلَیْکَ لِیَکُوْنَ اٰیَۃً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۔۹۔یَنْصُرُکَ اللّٰہُ فِیْ مَوَاطِنَ۔۱۰۔وَ اللّٰہُ مُتِمُّ نُـوْرِہٖ وَ لَوْ کَرِہَ الْکَافِرُوْنَ۔۱۱۔وَ یَـمْکُرُوْنَ وَ یَـمْکُرُاللّٰہُ وَ اللّٰہُ خَیْرُ الْمَاکِرِیْنَ۔۱ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔وہ خدا بہت پاک اور بہت مبارک اور بہت اُونچا ہے جس نے تیری بزرگی کو زیادہ کیا۔وہ وقت آتا ہے کہ تیرے باپ دادے کا ذکر کوئی بھی نہیں کرے گا اور سلسلہ خاندان تجھ سے شروع ہوگا۔۲۔یہ وہ عطا ہے جو کبھی منقطع نہیں ہوگی۔۳۔تجھ پر خدا کا سلام جو رحیم ہے ۴۔اور کہا جائے گا کہ ظالموں کے لئے ہلاکت ہے۔۵۔تُو دُور کی نسل بھی دیکھے گا اور ہم تجھے خوش زندگی عطا کریں گے۔۶۔اسی۸۰ سال یا اس کے قریب یا اس سے چند سال زیادہ۔اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ پورا ہوکر رہے گا۔۷۔یہ تیرے ربّ کی رحمت سے ہے۔۸۔وہ اپنی نعمت کو تجھ پر پُورا کرے گا تاکہ مومنوں کے لئے نشان ہو۔۹۔اللہ تعالیٰ کئی معرکوں میں تیری نصرت کرے گا۔۱۰۔او ر اللہ اپنا نور پورا کرے گا اگرچہ کافر ناپسند کریں۔۱۱۔اور وہ مکر کرتے ہیں اللہ انہیں ان کے مکر کی سزا دے گا اور اللہ سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے۔