تذکرہ — Page 257
۱۳۹مَیں اپنی چمکار دِکھلاؤں گا۔اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اُٹھاؤں گا اور تیری برکتیں پھیلاؤں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔۱۴۰دنیا میں ایک نذیر آیا پَر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کردے گا۔‘‘ (انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۵۱ تا ۶۲) ۱۸۹۶ء ’’ اُلْقِیَ؎۱ فِیْ رُوْعِیْ اَنْ اَکْتُبَ ھٰذَا الْمَکْتُوْبَ؎۲ فِی الْعَرَ۔بِیَّۃِ وَ اُتَـرْجِـمُہٗ بِـالْفَارِسِیَّۃِ وَ اَرْعَی النَّوَاظِرَ فِی النَّوَاضِـرِ الْاَصْلِیَّۃِ وَ اُوْسِعَ التَّبْلِیْغَ بِـا۔لْاَ۔لْسُنِ الْاِسْلَامِیَّۃِ لِیَکُوْنَ بَلَاغًا تَآمًّا لِلطَّالِبِیْنَ۔‘‘ (انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۷۴،۷۵) ۱۸۹۶ء ’’ یَـآ اَحْـمَدِیْ اَنْتَ مُرَادِیْ وَمَعِیْ۔یَـحْمَدُکَ اللّٰہُ مِنْ عَرْشِہٖ۔‘‘۳؎ (انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ۷۷) ۱۸۹۶ء ’’ اَنْتَ عِیْسَی الَّذِیْ لَا یُضَاعُ وَقْتُہٗ۔کَمِثْلِکَ دُرٌّ لَایُضَاعُ۔جَرِیُّ اللّٰہِ فِیْ حُلَلِ الْاَ نْبِیَآءِ۔‘‘۴؎ (انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ۷۷،۷۸) ۱ (ترجمہ از مرتّب) میرے دل میں ڈالا گیا کہ مَیں اِس کتاب کو عربی زبان میں لکھوں اور فارسی میں اس کا ترجمہ کروں اور اس طرح دیکھنے والوں کو حقیقی سبزہ زاروں میں پھراؤں اور تبلیغ کو اسلامی زبانوں میں پھیلاؤں تا کہ طالبانِ حق کے لئے یہ تبلیغ مرتبۂ کمال کو پہنچ جائے۔۲ یعنی مکتوب عربی بنام علماء … مشمولہ کتاب انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد۱۱ صفحہ ۷۳ تا ۲۸۲۔(شمس) ۳ (ترجمہ از مرتّب) اے میرے احمد ! تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔اللہ تعالیٰ عرش پر سے تیری تعریف کررہا ہے۔۴ (ترجمہ از مرتّب) تُو عیسیٰ ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جاتا۔تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاتا۔اللہ تعالیٰ کا فرستادہ نبیوں کے لباس میں۔