تذکرہ — Page 213
کُلِّ فَـجٍّ عَـمِیْقٍ۔یَنْصُرُکَ اللّٰہُ مِنْ عِنْدِ۔ہٖ۔یَنْصُـرُکَ رِجَالٌ نُّـوْحِیْٓ اِلَیْہِمْ مِّنَ السَّمَآءِ۔لَا مُبَدِّ لَ لِکَلِمَاتِ اللّٰہِ۔۱۴۔وَ اِنَّکَ الْیَوْمَ لَدَ یْنَا مَکِیْنٌ اَمِیْنٌ۔۱۵۔وَقَالُوْٓا اِنْ ھٰذَا اِلَّا اخْتِلَاقٌ۔قُلِ اللّٰہُ ثُمَّ ذَ۔رْھُمْ فِیْ خَوْضِہِمْ یَلْعَبُوْنَ۔۱۶۔وَمَنْ اَظْلَمُ مِـمَّنِ افْتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا۔۱۷۔وَ اِنَّ عَلَیْکَ رَحْـمَتِیْ فِی الدُّنْیَا وَالدِّیْنِ۔وَاِنَّکَ لَمِنَ الْمَنْصُوْرِیْنَ۔۱۸۔بُشْـرٰی لَکَ یَا اَحْـمَدِیْ اَنْتَ مُرَادِیْ وَمَعِیْ غَرَسْتُ کَرَامَتَکَ بِیَدِیْ۔۱۹۔اَکَانَ لِلنَّاسِ عَـجَبًا۔قُلْ ھُوَاللّٰہُ عَـجِیْبٌ یَّـجْتَبِیْ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِہٖ۔لَایُسْئَلُ عَـمَّا یَفْعَلُ وَھُمْ یُسْئَلُوْنَ۔۲۰۔وَتِلْکَ الْاَیَّـامُ نُدَاوِلُھَا بَیْنَ النَّاسِ۔۲۱۔وَ اِذَا نَصَـرَاللّٰہُ الْمُؤْمِنَ جَعَلَ لَہُ الْـحَاسِدِیْنَ۔۲۲۔تَلَــطَّفْ بِالنَّاسِ وَتَرَحَّـمْ عَلَیْـھِمْ اَنْتَ فِیْـھِمْ بِـمَنْزِلَۃِ مُوْسٰی فَاصْبِرْ عَلٰی جَوْرِ الْجَآئِرِیْنَ۔۲۳۔اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَکُوْٓا اَنْ یَّقُوْلُوْٓا اٰمَنَّا وَ ھُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ۔۲۴۔اَلْفِتْنَۃُ ھُنَا فَاصْبِرْ کَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ۔اَلَآ اِنَّـھَا فِتْنَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ لِیُحِبَّ حُبًّا جَـمًّا۔۲۵۔وَفَّی اللّٰہُ اَجْرَکَ وَیَرْضٰی عَنْکَ بقیہ ترجمہ۔دُور کی راہ سے تجھے پہنچے گی۔خدا اپنی طرف سے تیری مدد کرے گا۔تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم اپنی طرف سے الہام کریں گے۔خدا کی باتیں ٹل نہیں سکتیں۔۱۴اور تو ہمارے نزدیک صاحب ِ مرتبہ ہے اور امین ہے۔۱۵اور کہیں گے کہ یہ وحی نہیں ہے یہ کلمات تو اپنی طرف سے بنائے گئے ہیں۔ان کو کہہ کہ وہ خدا ہے کہ جس نے یہ کلمات نازل کئے۔پھر ان کو لہو ولعب کے خیالات میں چھوڑدے۔۱۶اور اس سے زیادہ ظالم اور کون ہے جو خدا تعالیٰ پر جھوٹ باندھے۔۱۷اور تیرے پر میری رحمت دُنیا اور دین میں ہے۔اور تُو یقیناً ان لوگوں میں سے ہے جن کے شاملِ حال نصرتِ الٰہی ہوتی ہے۔۱۸تجھے بشارت ہو اے میرے احمد۔تُو میری مراد اور میرے ساتھ ہے۔مَیں نے تیری عزت کا درخت اپنے ہاتھ سے لگایا۔۱۹کیا ان لوگوں کو تعجب ہے۔تو کہہ خدا ذوالعجائب ہے وہ اپنے بندو ں میں سے جسے چاہتا ہےانتخاب کرلیتا ہے۔وہ اپنے کاموں سے پوچھا نہیں جاتا اور لوگ پوچھے جاتے ہیں۔۲۰اور یہ دن ہم لوگوں میں پھیرتے رہتے ہیں۔۲۱اور جب خدا مومن کی مدد کرتا ہے تو اس کے کئی حاسد مقرر کردیتا ہے۔۲۲لوگوں سے لُطف کے ساتھ پیش آ اور ان پر رحم کر تُو ان میں بمنزلہ موسیٰ کے ہے اس لئے ظالموں کے ظلم پر صبر کر۔۲۳کیا لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ یونہی چھوڑ دیئے جائیں گے اور اُن کا امتحان نہیں لیا جائے گا۔۲۴اِس جگہ ایک فتنہ برپا ہوگا۔پس صبر کرجیسا کہ اولوالعزم نبیوں نے صبر کیا۔خبردار وہ فتنہ (آزمائش) خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوگا تا وہ تجھ سے محبت کرے۔۲۵اللہ تعالیٰ تجھے تیرا اجر پورا پورا دے گا اور تجھ سے