تذکرہ — Page 766
جنوری ۱۹۰۲ء ڪ’’ لِیَحْمِلْہُ رَجُلٌ۔‘‘۱؎ (تحریر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ۱۹۰۲ء (الف) مرز اقدرت اللہ صاحبؓ ساکن محلہ چابک سواراں لاہور نے بیان کیا کہ۔’’ غالباً ۱۹۰۲ء کا واقعہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صبح سَیر کے لئے تشریف لے گئے…جب ہم اُس گاؤں کے بیچ میں پہنچے جو نواں پِنڈ کے نام سے مشہور ہے…خلیفہ رجب الدین صاحب نے (مجھے کہا)… کہ حضرت صاحب نے اس مقام پر جہاں سے کہ ریلوے لائن گزرے گی، اپنے سوٹا سے نشان کردیا ہے چنانچہ کئی سالوں کے بعد اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے مسیح موعود علیہ السلام کی زبانِ مبارک سے نکلی ہوئی باتوں کو پورا کیا۔‘‘ (رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۴صفحہ ۱۷۷) (ب) مکرم شاہ محمد صاحبؓ ولد غلام قادر صاحب سکنہ قادیان بیان کرتے ہیں۔’’ آپ ؑ فرماتے تھے کہ یہاں پر ریل بھی آئے گی۔‘‘ (رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۵ صفحہ ۸۱۔رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۶ صفحہ۷ روایت نتھو صاحب سکنہ قادیان) (ج) سردار بیگم صاحبہؓ زوجہ چوہدری محمد حسین صاحبؓ تلونڈی عنایت خاں بیان کرتی ہیں۔(بٹالہ والی سڑک کے خراب اور تکلیف دِہ ہونے کی شکایت پر) حضرت صاحب ؑ نے فرمایا کہ ’’گھبراؤ نہیں۔کوئی دن وہ ہوگا جب یہاںگاڑی آجائے گی۔‘‘ (رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۱۰ صفحہ ۲۱۲روایت سردار بیگم صاحبہؓ زوجہ چودھری محمد حسین صاحبؓ تلونڈی عنایت خاں) ۱ (ترجمہ از مرتّب) یعنی یہ کمزور ہے اس کے سہارا کے لئے اس کے ساتھ کوئی آدمی جانا چاہیے۔(نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یہ الہام حضرت امیر المؤمنین خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے متعلق ہے۔جب آپ بچپن میں بٹالہ میں مڈل کا امتحان دینے جارہے تھے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ الہام ہوا۔اِس کے متعلق الحکم مورخہ ۱۷؍ جنوری ۱۹۰۲ء صفحہ ۱۵ میں اِن الفاظ میں اشارہ ملتا ہے۔’’صاحبزادہ محمود صاحب بھی شامل امتحان ہوئے۔حضرت اقدس ؑ کو جو الہام اس کے متعلق ہوا ہے اگلی اشاعت میں درج کریں گے۔‘‘ مگر افسوس کہ پھر اس کی اشاعت نہ کی جاسکی۔خاکسار مرتّب نے جب حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں اِس الہام کی تصدیق کے متعلق درخواست کی تو حضور نے تحریر فرمایا کہ ’’یہ الہام درست ہے۔مَیں تو چھوٹا تھا مولوی شیر علی صاحب ؓ نے مجلس سے آکر ہمیں سنایا تھا۔‘‘ (تحریر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز)