تذکرہ — Page 715
اِس جگہ استعارہ کے رنگ میں خدا تعالیٰ نے مجھے بیت اللہ سے مشابہت دی کیونکہ آیت یَـاْتُوْنَ مِنْ کُلِّ فَـجٍّ عَـمِیْقٍ خانہ کعبہ کے حق میں ہے۔‘‘ (اشتہار ۵؍ نومبر ۱۹۰۷ء زیر عنوان ’’تبصرہ‘‘ مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۶۵ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) (ب) اور پھر فرمایا۔’’تیرے مخالفوں کا اخزاء اور افناء تیرے ہی ہاتھ سے مقدر تھا یعنی جو لوگ تجھے رسوا اور ہلاک کرنا چاہتے ہیں وہ آپ ہی رسوا اور ہلاک ہوں گے۔‘‘ ( اشتہار ۵؍ نومبر ۱۹۰۷ء مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۶۵ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) (ج) ’’اور پھر فرمایا۔اِنِّیْ اَنَـا رَبُّکَ الرَّحْـمٰنُ ذُوالْعِزِّ وَ السُّلْطَانِ۔مَنْ عَادٰی وَ لِیًّالِّیْ فَکَاَنَّـمَا خَرَّ مِنَ السَّمَآءِ۔اِنِّیْ مَوْجُوْدٌ فَانْتَظِرْ۔سَیَنَالُھُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّـھِمْ۔وَ مَا کُنَّا مُعَذِّ بِیْنَ حَتّٰی نَبْعَثَ رَسُوْلًا۔قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَکَّاھَا وَ قَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاھَا۔قُلْ اِنِّیْ اُمِرْتُ لَکُمْ فَافْعَلُوْا مَاتُؤْمَرُوْنَ۔اَلْیَوْمَ یَـوْمُ الْبَرَکَاتِ۔یَا عَبْدَ اللّٰہِ اِنِّیْ مَعَکَ۔وَ الضُّحٰی وَ الَّیْلِ اِذَا سَـجٰی مَا وَدَّعَکَ رَبُّکَ وَ مَا قَلٰی۔یعنی مَیں رحمٰن ہوں صاحب عزت اور سلطنت۔جو میرے ولی سے دشمنی کرے گویا وہ آسمان سے گرگیا۔مَیں موجود ہوں پس میرے فیصلہ کا تو منتظر رہ۔جو لوگ عداوت سے باز نہیں آتے عنقریب ان پر غضب ِ الٰہی نازل ہوگا۔ہم عذاب نازل نہیں کرتے مگر اس حالت میں کہ جب پہلے رسول آجاوے۔یعنی دُنیا پر عذاب ِ شدید نازل ہونا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ رسول آگیا ہے اور پھر فرمایا کہ عذاب سے وہ لوگ نجات پائیں گے جنہوں نے دلوں کو پاک کیا اور وہ لوگ سزا پائیں گے جنہوں نے اپنے نفسوں کو گندہ کیا… ان کو کہہ دے کہ مَیں تمہارے لئے مامور ہوکر آیا ہوں۔پس وہی کرو جو مَیں حکم کرتا ہوں۔یہ برکت کے دن ہیں ان کا قدرکرو۔اے خدا کے بندے مَیں تیرے ساتھ ہوں۔مجھے روزِ روشن کی قسم ہے اور اس رات کی جو تاریک ہو۔جوتیرے رَبّ نے تجھے دشمن نہیں پکڑا۔‘‘ ( اشتہار مورخہ ۵؍ نومبر ۱۹۰۷ء مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۶۵ ، ۴۶۶ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) (د) اور پھر فرمایا۔’’ مَیں تیری نسل کو جڑ سے معدوم نہیں کروں گا بلکہ جو کچھ کھویا گیا وہ تجھے