تذکرہ — Page 714
۲۷؍ اکتوبر۱۹۰۷ء ’’ ۱۔آپ کے لڑکا پیدا ہوا۱؎۔۲۔وَ اِمَّا تَـرَیَنَّ اَحَدًا مِّنْھُمْ۔‘‘۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۴) اکتوبر۱۹۰۷ء (الف) ’’ اُرِیْکَ مَا اُرِیْکَ وَ مِنْ عَجَآئِبِ مَا یُـرْضِیْکَ۔رُدَّ اِلَیْھَا رَوْحُھَا وَ رَیْـحَانُـھَا۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّالَّذِیْنَ ھُمْ مُّـحْسِنُوْنَ۔۳؎ فرمایا۔بعض متوحش خوابیں بھی ہیں جیساکہ بعض کو قبرستان میں دفن کیا۔ایک گوسپند مسلوخ دیکھا۔معلوم نہیں اس کی حقیقت کیا ہے اور کون سا محل ہے۔‘‘ ( بدر جلد۶ نمبر ۴۴مورخہ ۳۱؍ اکتوبر۱۹۰۷ء صفحہ ۴۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۹ مورخہ ۳۱؍ اکتوبر۱۹۰۷ء صفحہ ۱) (ب) ’’یہ بھی دیکھا کہ گھر میں ہمارے ایک بکرا ذبح کیا ہوا کھال اُتاری ہوئی ایک جگہ لٹک رہا ہے۔پھر دیکھا کہ ایک ران لٹک رہی ہے۔یہ سب بعض موتوں کی طرف اشارات ہیں۔‘‘ ( مکتوب بنام نواب محمد علی خان صاحبؓ۔مکتوباتِ احمد جلد دوم صفحہ ۳۱۸ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۱۹۰۷ء (الف) ’’وَ یَنْصُـرُکَ رِجَالٌ نُّوْحِیْ اِلَیْـھِمْ مِّنَ السَّمَآءِ۔یَـاْتُوْنَ مِنْ کُلِّ فَـجٍّ عَـمِیْقٍ۔یعنی تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم الہام کریں گے۔وہ دُور دراز جگہوں سے تیرے پاس آویں گے۔بقیہ حاشیہ۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ مَیں موجود ہوں۔معلوم ہوتا ہے کہ آسمان پر کچھ ہورہا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ کس قدر بے جا حملے اور حد سے زیادہ زبان درازیاں ہورہی ہیں۔‘‘ (بدر مورخہ ۲۴؍ اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۱ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۳۱؍ اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴ اور الحکم مورخہ ۳۱؍ اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۱ میں اس کی وضاحت میں لکھا ہے۔’’ یعنی آئندہ کسی وقت لڑکا پیدا ہوگا۔‘‘ ۲ (ترجمہ ) ۲۔اور اگر مخالفین یا معترضین میں سے تیرے پاس کوئی آوے ( تَـرَیَـنَّ کے اِس جگہ یہی معنے ہیں)۔(بدر مورخہ ۳۱؍ اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۳ (ترجمہ) مَیں تجھے دکھاؤں گا جو کچھ دکھاؤں گا اور نیز وہ باتیں دکھاؤں گا جن سے تو خوش ہوگا۔یعنی تمہاری بیوی کی طرف تازگی اور تازہ زندگی واپس کی گئی۔تحقیق اللہ اُن لوگوں کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور نیکی کرتے ہیں۔(بدر مورخہ ۳۱؍اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴)