تذکرہ — Page 708
۲۔پھر مجھے ایک بڑا کاغذ دکھایا گیا اس میں بہت کچھ لکھا تھا مگر میں نے صرف اس قدر پڑھا۔اور پھر آنکھ کھل گئی۔۳۔یَـا عَبْدَ اللّٰہِ اِنِّیْ مَعَکَ۔۱؎ ۴۔خدا نامہ ئت از گنہ کرد پاک۔‘‘۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۱) ۲۰؍ ستمبر۱۹۰۷ء ’’۱۔لائف آف پین۳؎۔۲۔اِنِّیْ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ۔۳۔اِنِّیْ اُحَافِظُ کُلَّ مَنْ فِی الدَّارِ۔۴۔وَالضُّحٰی وَ الَّیْلِ اِذَا سَـجٰی۔مَا وَدَّعَکَ رَبُّکَ وَ مَا قَلٰی۔۴؎ ۵۔اَنْتَ مِنِّیْ وَ اَنَـا مِنْکَ۔۵؎ ۶۔لَکُمُ الْبُشْـرٰی فِی الْـحَیٰوۃِ الدُّ نْیَا۔‘‘ ۶؎ (کاپی الہامات۷؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲) ۲۱؍ ستمبر۱۹۰۷ء (الف) ’’ مَا بَقِیَ لِیْ ھَمٌّ بَعْدَ ذَالِکَ۔۸؎ اِنِّیْ مُبَارَکٌ۔۹؎ ‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲) ۱ (ترجمہ) اے خدا کے بندے میں تیرے ساتھ ہوں۔(الحکم مورخہ ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۲) ۲ (ترجمہ از ناشر) خدا نے تمہارا نامہ اعمال گناہ سے پاک کردیا۔۳ (ترجمہ) تلخ زندگی (Life of Pain) (بدر مورخہ ۳؍ اکتوبر۱۹۰۷ء صفحہ ۳) ۴ (ترجمہ) ۲۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں۔۳۔مَیں ان سب کی حفاظت کروں گا جو اِس دار میں ہیں۔۴۔چاشت کا وقت اور رات جبکہ وہ ڈھانپ لے شاہد ہے کہ تیرے ربّ نے تجھے نہیں چھوڑا اور نہ تیرا دشمن ہوا۔(بدر مورخہ ۲۶؍ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۵ (ترجمہ از ناشر) ۵۔تو مجھ سے ہے اور مَیں تجھ سے ہوں۔۶ (ترجمہ ) ۶۔تمہاری اِس دُنیا کی زندگانی میں خوش خبری ہے (بدر مورخہ ۲۶؍ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۷ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۲۶؍ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴ اور الحکم مورخہ ۲۴؍ ستمبر۱۹۰۷ء صفحہ ۲ میں الہام نمبر ۲، ۳ و۶ مورخہ ۲۰؍ستمبر ۱۹۰۷ء کے حوالہ سے درج ہیں جبکہ الہام نمبر ۴و ۵ کی تاریخ نزول ۲۱؍ ستمبر ۱۹۰۷ء درج ہے۔۸ (ترجمہ ) اس کے بعد میرے واسطے کوئی غم باقی نہ رہا۔(بدر مورخہ ۳؍اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۳) ۹ (ترجمہ از ناشر) مَیں تمام برکتوں والا ہوں۔(نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۳۰؍ ستمبر۱۹۰۷ء صفحہ ۳ میں الہام ’’ اِنِّیْ مُبَارَکٌ ‘‘ کے بارہ میں درج ہے کہ فرمایا۔’’ ذرا سی مجھے غنودگی ہوئی تو الہام ہوا جس کا اتنا حصہ یاد رہا اِنِّیْ مُبَارَکٌ۔اس کے معنے بہت ہیں جیسے اِنَّ شَانِئَکَ ھُوَ الْاَ بْتَرُ ہے ویسے ہی یہ ہے۔‘‘