تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 658 of 1089

تذکرہ — Page 658

نَزَلَتِ الرَّحْـمَۃُ عَلٰی ثَلَاثٍ اَلْعَیْنِ وَ عَلَی الْاُخْرَیَیْنِ یعنی تین عضو پر رحمت نازل کی گئی آنکھ اور دو اَور عضو پر اور پھر جب کاربنکل کا خیال میرے دل میں آیا تو الہام ہوا۔اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ سو ایک عمر گزری کہ مَیں اِن بَلاؤں سے محفوظ ہوں۔فَالْـحَمْدُ لِلہِ۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۳۷۶، ۳۷۷) جنوری ۱۹۰۷ء ’’ حضور نے تین چار روز کے الہام اور خواب سنایا۔۱۔سَاُکْرِمُکَ اِکْـرَامًا عَـجَبًا وَّ کَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ مُّقْتَدِ رًا۔۱؎ ۲۔رؤیا۔شریف احمد کو خواب میں دیکھا کہ اُس نے پگڑی باندھی ہوئی ہے اور دو آدمی پاس کھڑے ہیں۔ایک نے شریف احمد کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ وہ باد۲؎شاہ آیا دوسرے نے کہا کہ ابھی تو اِس نے قاضی بننا ہے۔فقط فرمایا۔قاضی حَکَم کو بھی کہتے ہیں۔قاضی وہ ہے جو تائید حق کرے اور باطل کو رَدّ کرے۔‘‘ (بدر جلد ۶ نمبر۱، ۲ مورخہ ۱۰ ؍ جنوری۱۹۰۷ءصفحہ ۳۔الحکم جلد ۱۱ نمبر۱مورخہ ۱۰ ؍ جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ ۱) ۱۶؍جنوری ۱۹۰۷ء ’’ نَفْتَحُ عَلَیْکَ اَبْوَابَ کُلِّ شَیْءٍ مِّنْ غَیْرِ تَقْصِیْرٍ فَھَلْ فِیْ ذَالِکَ مِنْ نَّظِیْرٍ۔‘‘۳؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۳۷) ۲۲؍ جنوری۱۹۰۷ء ’’ اِنَّـمَا یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُذْ ھِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَھْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَھِّرَکُمْ تَطْھِیْرًا۔‘‘۴؎ ۱ (ترجمہ) عنقریب مَیں تیری عجیب عزت ظاہر کروں گا اور اللہ تعالیٰ ہر شَے پر قادر ہے۔(بدر مورخہ ۱۰؍جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ ۳) ۲ (نوٹ از ناشر) تفصیل کے لئے دیکھیں حاشیہ بر الہام ۲۸؍ مئی ۱۹۰۷ء ’’عَـمَّرَہُ اللّٰہُ عَلٰی خِلَافِ التَّوَقُّعِ‘‘ ۳ (ترجمہ از ناشر) ہم تجھ پر بغیر کوئی کمی کئے ہر چیز کے دروازے کھولیں گے کیا اس کی کوئی نظیر ہے۔۴ (ترجمہ) بے شک اللہ تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ اے اہلِ بَیت تم میں سے ناپاکی کو دُور کردے اور تمہیں پاک کرے اور مُطَہَّر بنائے۔(بدر مورخہ ۲۴ ؍ جنوری۱۹۰۷صفحہ ۳)