تذکرہ — Page 554
(ب) ’’ فرمایا۔یہ جورؤیادیکھا گیا تھا کہ مولوی عبدالکریم صاحب کی قبر کے پاس دو ۲ اَور قبریں ہیں، وہ بھی پورا ہوا۔ایک قبر الٰہی بخش صاحب ساکن مالیر کوٹلہ کی بنی اور دوسری چودھری۱؎ صاحب مرحوم کی بنی۔‘‘ ( بدر جلد۲نمبر۲۳ مورخہ۷؍ جون۱۹۰۶ء صفحہ۴) یکم جنوری۱۹۰۶ء ’’تین۲؎ بکرے ذبح کئے جائیں گے۔فرمایا۔ظاہر پر حمل کرکے آج ہم نے تین بکرے ذبح کرادیئے ہیں۔‘‘ ( بدر جلد۲ نمبر۱ مورخہ۵؍ جنوری ۱۹۰۶ء صفحہ۲۔الحکم جلد۱۰ نمبر۱ مورخہ۱۰؍ جنوری۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۳ ؍جنوری ۱۹۰۶ء ’’ اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔حَرَامٌ عَلٰی قَرْیَۃٍ اَھْلَکْنَاھَا اَنَّـھُمْ لَا یَـرْجِعُوْنَ۔وَوَضَعْنَا عَنْکَ وِزْرَکَ الَّذِیْ اَنْقَضَ ظَھْرَکَ۔‘‘۳؎ ( بدر جلد۲ نمبر۱ مورخہ۵؍ جنوری ۱۹۰۶ء صفحہ۲۔الحکم جلد۱۰ نمبر۱ مورخہ۱۰؍ جنوری۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۵ ؍جنوری ۱۹۰۶ء ’’ وَ ضَعْنَا عَنْکَ وِزْرَکَ الَّذِیْ اَنْقَضَ ظَھْرَکَ۔وَ قُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ۔۴؎ اِس سے پہلے دیکھا کہ کوئی کہتا ہے کہ محمد حسین بٹالوی کو الہام ہوا ہے کہ قُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ۔مَیں نے خیال کیا ۱ یعنی چودھری الہ داد صاحب ؓ ہیڈ کلرک دفتر ریویو آف ریلیجنز قادیان (شمس) ۲ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یہ الہام بھی ایک دوسرے الہام ’’شَاتَـانِ تُذْ بَـحَانِ‘‘ (براہین احمدیہ حصّہ چہارم۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۱۰ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۳) کی طرح بدقسمت افغانستان کی خونی زمین میں پورا ہوا۔امیر امان اللہ خان نے اپنے عہد ِ حکومت میں باوجود کامل مذہبی آزادی کا اعلان کرنے اور احمدیوں کی حفاظت کا ذمہ لینے کے تین احمدیوں کو سنگسار کردیا چنانچہ مولوی نعمت اللہ خان صاحب ؓ ۳۱ ؍ اگست ۱۹۲۴ء میں شہید ہوئے اور مولوی عبدالحلیم صاحبؓ اور قاری نور علی صاحبؓ ۱۲؍ فروری ۱۹۲۵ء میں شہید کئے گئے۔(الفضل ۲۱ ؍ فروری ۱۹۲۵ء صفحہ ۱ ) ۳ (ترجمہ) مَیں فوجوں کے ساتھ تیرے پاس اچانک آؤں گا۔جس گاؤں کو ہم نے ہلاک کردیا اُن پر پھر واپس آنا حرام ہے اور ہم نے تجھ سے وہ بوجھ اُتار دیئے جنہوں نے تیری پیٹھ توڑی۔(بدر مورخہ ۵؍جنوری ۱۹۰۶ء صفحہ ۲) ۴ (ترجمہ از مرتّب) ہم نے تجھ سے وہ بوجھ اُتار دیا جس نے تیری کمر توڑ دی اور اس قوم کی جَڑ کاٹی گئی جو ایمان نہیں لاتے۔