تذکرہ — Page 551
۹۔’’مجھے ایک جگہ دکھلادی گئی کہ یہ تیری قبر کی جگہ ہوگی۔ایک فرشتہ مَیں نے دیکھا کہ وہ زمین کو ناپ رہا ہے۔تب ایک مقام پر اُس نے پہنچ کر مجھے کہا کہ یہ تیری قبر کی جگہ ہے۔پھر ایک جگہ مجھے ایک قبر دکھلائی گئی کہ وہ چاندی سے زیادہ چمکتی تھی اور اُس کی تمام مٹّی چاندی کی تھی۔تب مجھے کہا گیا کہ یہ تیری قبر ہے اور ایک جگہ مجھے دکھلائی گئی اور اس کا نام بہشتی مقبرہ رکھا گیا اور ظاہر کیا گیا کہ وہ اُن برگزیدہ جماعت کے لوگوں کی قبریں ہیں جو بہشتی ہیں۔‘‘ (الوصیّت۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۳۱۶) ۱۰۔’’ ۱۔اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ وَ اَلُوْمُ مَنْ یَّلُوْمُ وَ اُعْطِیْکَ مَا یَدُ۔وْمُ ۲۔لَکَ دَ رَجَۃٌ فِی السَّمَآءِ وَ فِی الَّذِیْنَ ھُمْ یُبْصِرُوْنَ۔۳۔وَ لَکَ نُرِیْ اٰیَـاتٍ وَّ نَـھْدِ۔مُ مَایَعْمُرُوْنَ۔۴۔وَ قَالُوْا اَتَـجْعَلُ فِیْـھَا مَنْ یُّفْسِدُ فِیْـھَا۔قَالَ اِنِّیْ اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ۔۵۔اِنِّیْ مُھِیْنٌ مَّنْ اَرَادَ اِھَانَتَکَ۔۶۔لَا تَـخَفْ اِنِّیْ لَا یَـخَافُ لَدَیَّ الْمُرْسَلُوْنَ۔۷۔اَتٰی اَمْرُ اللّٰہِ فَلَا تَسْتَعْـجِلُوْہُ۔۸۔بِشَارَۃٌ تَلَقَّاھَا النَّبِیُّوْنَ۔۹۔یَـا اَحْـمَدِیْ اَنْتَ مُرَادِیْ وَ مَعِیْ۔۱۰۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ تَـوْحِیْدِیْ وَ تَفْرِیْدِیْ۔۱۱۔وَ اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃٍ لَّا یَعْلَمُھَا الْـخَلْقُ۔۱۲۔وَ اَنْتَ وَجِیْہٌ فِیْ حَضْـرَتِیْ۔۱۳۔اِخْتَرْتُکَ لِنَفْسِیْ۔۱۴۔اِذَا غَضِبْتَ غَضِبْتُ وَ کُلَّمَا اَحْبَبْتَ اَحْبَبْتُ۔۱۵۔اٰثَـرَکَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ۔۱۶۔اَلْـحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ جَعَلَکَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ۔۱۷۔لَا یُسْئَلُ عَـمَّا یَفْعَلُ وَ ھُمْ یُسْئَلُوْنَ۔۱۸۔وَ کَانَ وَعْدًا مَّفْعُوْلًا۔۱۹۔یَعْصِمُکَ اللّٰہُ مِنَ الْعِدَا وَیَسْطُوْ ۱ ترجمہ۔۱۔مَیں اس رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور اس شخص کو ملامت کروں گا جو اس کو ملامت کرے اور تجھے وہ چیز دوں گا جو ہمیشہ رہے گی۔۲۔تیرا آسمان پر ایک درجہ اور ایک مرتبہ ہے اور نیز ان لوگوں کی نگاہ میں جو دیکھتے ہیں۔۳۔اور تیرے لئے ہم نشان دکھلائیں گے اور جو عمارتیں بناتے جائیں گے ہم ان کو گراتے جائیں گے۔۴۔اور انہوں نے کہا کہ کیا تُو ایسے شخص کو خلیفہ بناتا ہے جو زمین پر فساد کرتا ہے۔اُس نے کہا کہ اس کی نسبت جو کچھ مَیں جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔۵۔مَیں اس شخص کی اہانت کروں گا جو تیری اہانت کا ارادہ کرے گا۔۶۔کچھ خوف مت کرکہ میرے رسول میرے قرب میں کسی سے نہیں ڈرتے۔۷۔خدا کا امر آرہا ہے پس تم جلدی مت کرو۔۸۔یہ خوشخبری ہے جو قدیم سے نبیوں کو ملتی رہی ہے۔۹۔اے میرے احمد ؐ تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔۱۰۔تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید۔(اور) ۱۱۔تو مجھ سے بمنزلہ اس انتہائی قرب کے ہے جس کو دُنیا نہیں جان سکتی۔۱۲۔تو میری درگاہ میں وجیہ ہے۔۱۳۔مَیں نے تجھے اپنے لئے چنا۔۱۴۔جس پر تو غضبناک ہو مَیں غضبناک ہوتا ہوں اور جن سے تو محبّت کرتا ہے مَیں بھی محبّت کرتا ہوں۔۱۵۔خدا نے تجھے ہر ایک چیز میں سے چن لیا۔۱۶۔اس خدا کی تعریف ہے جس نے تجھے مسیح بن مریم بنایا۔۱۷۔وہ اپنے کاموں سے پوچھا نہیں جاتا اور لوگ پوچھے جاتے ہیں۔۱۸۔اور وعدہ پورا ہونا ہی تھا۔۱۹۔خدا تجھے دشمنوں کے شر سے بچائے گا اور اس شخص