تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 475 of 1089

تذکرہ — Page 475

۱۷؍ اپریل۱۹۰۴ء ’’اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔؎۱ کہنہ ۱۔اَفَاتَّـخَذْ تُمْ عِنْدَ اللّٰہِ عَھْدًا فَلَنْ یُّـخْلِفَ اللّٰہُ مِیْعَادَہٗ۔؎۲ ۲۔مَاکَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَـمُوْتَ اِلَّابِـاِذْ نِ اللّٰہِ۔؎۳ ۳۔وَ اِنْ کُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّـمَّا نَـزَّلْنَا عَلٰی عَبْدِ نَـا فَاْتُوْا بِشِفَآءٍ مِّنْ مِّثْلِہٖ۔۴۔یَـا وَلِیَّ اللہِ کُنْتُ لَا اَعْرِفُکَ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۶) (ترجمہ) ۳۔یعنی اگر تمہیں اُس نشان میں شک ہو جو شفا دے کر ہم نے دکھلایا تو تم اس کی نظیر کوئی اَور شفا پیش کرو۔(تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحہ ۲۰۹) (ترجمہ) ۴۔یعنی اَے خدا کے ولی ! مَیں تجھ کو پہچانتی نہ تھی۔(سراجِ منیر۔روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ ۸۱) ۱۹؍ اپریل۱۹۰۴ء ’’ایک رؤیاکے بعد الہام ہوا۔مَنْ دَخَلَہٗ کَانَ اٰمِنًا ؎۴ اِس الہام کو سناتے وقت حضور ؑ نے فرمایا کہ دیکھو اِس مسجد؎۵ پر بھی یہی الہام لکھا ہوا ہے جو پچیس برس کے قریب کا ہے۔‘‘ (الحکم جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخہ ۲۴؍ اپریل ۱۹۰۴ء صفحہ ۱) ۱۹؍اپریل ۱۹۰۴ء ۱۔’’۱۔فَسَحِّقْھُمْ تَسْحِیْقًا۔؎۶ ۲۔زندگی کے فیشن سے دُور جاپڑے ہیں۔۳۔فَسَحِّقْھُمْ تَسْحِیْقًا۔۱ (ترجمہ از مرتّب) مَیں فوجوں کے ساتھ تیرے پاس اچانک آؤں گا۔۲ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔کیا تم نے اللہ سے کوئی عہد لیا ہوا ہے جس پر وہ اپنے عہد کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔۳ (ترجمہ از مرتّب) ۲۔کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے اِذن کے بغیر مر نہیں سکتا۔۴ (ترجمہ از مرتّب) جو اس میں داخل ہوگا وہ خطرات سے محفوظ ہوجائے گا۔۵ مسجد مبارک قادیان۔(ناشر) ۶ (ترجمہ) ۱۔پس پیس ڈال اُن کو خوب پیس ڈالنا۔(الحکم مورخہ ۲۴؍ اپریل ۱۹۰۴ء صفحہ ۱) (نوٹ از ناشر) اس الہام کے متعلق الحکم میں تحریر ہے۔’’فرمایا کہ مَیں اپنی جماعت کے لئے اور قادیان کے لئے دعا کررہا تھا تو یہ الہام ہوا۔۱۔زندگی کے فیشن سے دُور جاپڑے ہیں۔۲۔فَسَحِّقْھُمْ تَسْحِیْقًا۔‘‘ فرمایا۔میرے دل میں آیا کہ اس پیس ڈالنے کو میری طرف کیوں منسوب کیا گیا ہے۔اتنے میں میری نظر اس دعا پر پڑی