تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 472 of 1089

تذکرہ — Page 472

لَعَلِّیْ اٰتِیْکُمْ مِّنْـھَا بِقَبَسٍ اَوْ اَجِدُ عَلَی النَّارِ ھُدًی۔‘‘؎۱ (البدر جلد ۳ نمبر۱۱ مورخہ ۱۶؍ مارچ ۱۹۰۴ء صفحہ ۲۔الحکم جلد۸ نمبر ۶ مورخہ ۱۷؍ فروری ۱۹۰۴ء صفحہ ۴) ۲۴؍ فروری۱۹۰۴ء ۱۔’’ مَیں نے دیکھا کوئی کہتا ہے کہ فلاں شخص کی جگہ شیخ آیا۔خیال گزرتا ہے کہ چندو لال کی جگہ آیا۔وَاللہُ اَعْلَمُ۔‘‘ ۲۔’’ مَیں نے دیکھا کہ ایک سُرخ جوتا میرے سامنے رکھا گیا ہے اور ایک سنہری جوتا عمدہ کسی اَور کو بھیجا گیا ہے۔خیال گزرتا ہے کہ وہ میری جماعت میں سے ہے۔شاید خواجہ کمال الدین ہیں۔ایسا ہی خیال گزرتا ہے۔وَاللہُ اَعْلَمُ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۳) ۲۹؍ فروری۱۹۰۴ء ’’میدان میں فتح خدا تجھے دے گا۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۳۔ضمیمہ البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخہ ۱۶؍ مارچ ۱۹۰۴ء صفحہ ۱۰) یکم مارچ۱۹۰۴ء ’’تمہارا نام ہے علی باس‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۳) ۲ ؍مارچ۱۹۰۴ء ’’وقت صبح کے دیکھا کہ ایک کاغذ کا تھیلہ ہے جو روپیہ سے بھرا ہوا ہے وہ مجھ کو کسی نے دیا اور مَیں نے لے لیا اور رومال سفید میں اس کو باندھنے لگاہوں اور باندھتے وقت یہ دعا پڑھی۔رَبِّ اجْعَلْ بَـرَکَۃً فِیْہِ۲؎ اور یہ کلمہ بطور الہام تھا اور غنودگی ہوگئی اور دیکھا کہ ایک ٹوکرا انگوروں کے ڈبوں کا بھرا ہوا آیا ہے۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۳) ۱۱؍ مارچ۱۹۰۴ء ’’ بُشْـرٰی لَکَ یَا غُلَا مَ اَحْـمَدَ‘‘؎۳ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۳) ۱ (ترجمہ از مرتّب) اُمید ہے کہ مَیں تمہارے پاس ا س میں سے کوئی انگارہ لے آؤں یا اس آگ کے پاس مجھے رہنمائی مل جائے۔۲ (ترجمہ از ناشر) اے میرے ربّ اس میں برکت ڈال دے۔۳ (ترجمہ از مرتّب) اے غلام احمد تجھے بشارت ہو۔