تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 384 of 1089

تذکرہ — Page 384

سے روحانی زندگی عطا کی۔پھر مَیں نے موت کے متعلق جب توجہ کی تو ذرا سی غنودگی کے بعد الہام ہوا۔فری میسن؎۱ مسلّط نہیں کئے جائیں گے کہ اس کو ہلاک کریں۔فری میسن کے متعلق میرے دل میں گزرا کہ جن کے ارادے مخفی ہوں۔پَوڑی کے متعلق یہ تفہیم ہوئی کہ ارواح کا نزول آسمان سے ہی ہوتا ہے اور صعود بھی آسمان ہی پر ہوتا ہے۔غرض یہ کیسی لطیف بات ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس میں عظیم الشان بشارت اور پیشگوئی رکھ دی ہے۔لوگ ہمارے قتل کے ارادے کریں گے مگر خدا تعالیٰ اُن کو ہم پر مسلّط نہیں کرے گا۔‘‘ (الحکم جلد ۵ نمبر۳۷ مورخہ۱۰؍اکتوبر ۱۹۰۱ء صفحہ۷) ۱۹۰۱ء فرمایا۔’’ مَیں نے ایک مرتبہ دیکھا کہ میرے ہاتھ میں ایک کاغذ ہے۔مَیں نے ایک شخص کو دیا کہ اسے پڑھو تو اس نے کہا اس پر اواہن لکھا ہوا ہے۔مجھے اس سے کراہت آئی۔مَیں نے اُسے کہا کہ تو مجھے دکھا۔جب مَیں نے پھر ہاتھ میں لے کر دیکھا تو اس پر لکھا ہوا تھا۔اَرَدْتُّ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَـخَلَقْتُ اٰدَمَ۔‘‘ ؎۲ (الحکم جلد ۵ نمبر۳۹ مورخہ۲۴؍اکتوبر ۱۹۰۱ء صفحہ ۲) ۱۹۰۱ء ’’ ایک دفعہ مَیں نے عالمِ کشف میں دیکھا کہ مبارک احمد جو پسر چہارم میرا ہے چٹائی کے پاس گر پڑا ہے اور سخت چوٹ آئی ہے اور کُرتہ خون سے بھر گیا ہے۔خدا کی قدرت کہ ابھی اس کشف پر شاید تین منٹ سے زیادہ نہیں گزرے ہوں گے کہ مَیں دالان سے باہر آیا اور مبارک احمد کہ شاید اس وقت سوا دو سال کا ہوگا چٹائی کے پاس کھڑا تھا۔بچوں کی طرح کوئی حرکت کرکے پَیر پھسل گیا اور زمین پر جاپڑا اور کپڑے خون سے بھر گئے اور جس طرح عالمِ کشف میں دیکھا تھا اُسی طرح ظہور میں آگیا۔‘‘ (نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۵۹۷،۵۹۸) ۱ FREEMASON ۲ (ترجمہ از مرتّب) مَیں نے ارادہ کیا کہ خلیفہ بناؤں۔پس مَیں نے آدم کو پیدا کیا۔