تذکرہ — Page 329
الْـعَلَامَـاتُ۔وَ انْقَطَعَتِ الْـخُصُوْمَاتُ۔فَـمَا لَکُمْ لَا تَـنْظُرُوْنَ۔وَ انْکَسَفَتِ الـشَّمْسُ وَالْـقَمَرُ فِیْ رَمَضَانَ فَلَا تَعْرِفُوْنَ۔وَ مَاتَ بَعْضُ النَّاسِ بِنَبَأٍ مِّنَ اللہِ وَ قُتِلَ الْبَعْضُ فَلَا تُفَکِّرُوْنَ۔وَ نَـزَلَتْ لِیْ آيٌ کَـثِیْـرَۃٌ فَلَا تُبَالُوْنَ۔وَ شَھِدَتْ لِیَ الْاَرْضُ وَ الـسَّمَآءُ وَالْمَآءُ وَ الْعَفَآءُ فَلَا تَـخَافُوْنَ۔وَ تَظَاھَـرَ لِیَ الْعَقْلُ وَ النَّقْلُ وَ الْـعَلَامَاتُ وَ الْاٰیَـاتُ۔وَتَظَاھَرَتِ الشَّـھَادَاتُ وَ الرُّؤْیَـا وَ الْمُکَاشَفَاتُ۔ثُمَّ اَنْتُمْ تُنْکِرُوْنَ۔وَ اِنَّ لَھَا شَأْنًـا عَـظِیْـمًا لِقَوْمٍ یَّتَدَبَّرُوْنَ۔وَ طَـلَـعَ ذُو السِّنِیْنَ۔وَ مَضٰی مِنْ ھٰذِہِ الْـمِائَۃِ خُـمْسُھَا اِلَّا قَـلِیْلٌ مِّنْ سِـنِیْنَ۔فَاَیْنَ الْمُجَدِّدُ اِنْ کُـنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۔وَ نَــزَلَ مِنَ الـسَّمَآءِ الـطَّاعُوْنُ۔وَ مُـنِـعَ الْـحَجُّ وَکَثُرَ الْمَنُوْنُ۔وَ اخْتَصَمَ الْفِرَقُ عَلٰی مَعْدِنٍ مِّنْ ذَھَبٍ وَ ھُمْ یُقَاتِلُوْنَ۔وَعَـلَا الصَّلِیْبُ۔وَ اَضْـحَی الْاِسْلَامُ یَـسِیْبُ وَ یَـغِیْبُ۔کَاَنَّہُ الْغَرِیْبُ۔وَ کَـثُرَ الْفِسْقُ وَالْفَاسِقُوْنَ۔وَ حُبِّبَ اِلَی النُّفُوْسِ الْـخَـمْـرُ۔وَ الْـقَـمْـرُ وَ الـزَّمْرُ۔وَ تَـرَایَٔ الزَّانُوْنَ بقیہ ترجمہ۔اور تمام جھگڑے جاتے رہے پس کیوں نہیں دیکھتے۔اور رمضان کے مہینے میں سورج اور چاند کو گرہن لگا پس تم نہیں پہچانتے اور بعض آدمی پیشگوئی کے رو سے فوت ہوئے اور بعض آدمی قتل کی پیشگوئی کے رو سے مارے گئے پس تم نہیں سوچتے۔اور میری تائید میںبہت سے نشان ظاہر ہوئے لیکن تمہیں کچھ پرواہ نہیں۔اور میرے لئے زمین اور آسمان اور پانی اور مٹی نے گواہی دی لیکن تم بالکل نہیں ڈرتے اور عقل اور نقل اور علامتیں اور نشان ایک دوسرے کے گواہ ہوئے اور دوسری گواہیوں اور خوابوں اور مکاشفات نے آپس میں ایک دوسرے کو قوت دی پھر تم انکار کرتے ہو۔اور اُن لوگوں کی نظر میں جو تدبر کرتے ہیں ان نشانوں کی بڑی شان ہے اور ذوالسنین ستارہ نے طلوع کیا اور صدی میں سے پانچواں حصہ گذر گیا مگر چند برس۔پس اگر جانتے ہو تو بتاؤ کہ مجدد کہاں ہے۔اور طاعون پھوٹا اور حج روکا گیا اور موتیں زیادہ ہوئیں اور سونے کی کان پر قوموں نے آپس میں لڑائی جھگڑے کئے اور صلیب بلند ہوئی اور اسلام نے اپنی جگہ سے حرکت کی اور غائب ہوگیا گویا کہ مسافر ہے۔اور فسق اور فاسق بہت ہوگئے اور لوگوں نے شراب اور جوئے اور ناچ رنگ کی طرف رجوع کیا اور بدکار اور ایک دوسرے پر سختی کرنے والے ظاہر ہوئے