تذکرہ — Page 324
وَانْقِلَابِ الْاَیَّـامِ۔مَاتَتِ الْقُلُوْبُ۔وَ کَثُرَتِ الذُّنُـوْبُ۔وَ اشْتَدَّتِ الْکُرُوْبُ۔فَـعِـنْدَ ھٰـذِہِ الـلَّـیْـلَـۃِ اللَّـیْـلَآءِ۔وَ ظُـلُـمَـاتِ الْھَـوْجَآءِ۔اِقْـتَـضٰی رَحْـمُ اللّٰہِ نُـوْرَ السَّـمَآءِ۔فَـاَنَـا ذَالِکَ الـنُّـوْرُ۔وَ الْمُجَدِّدُ الْـمَأْمُـوْرُ۔وَ الْـعَـبْدُ الْمَنْصُوْرُ۔وَالْـمَـھْـدِیُّ الْـمَـعْـھُـوْدُ۔وَالْـمَسِیْحُ الْـمَـوْعُـوْدُ۔وَ اِنِّیْ نَـزَلْـتُ بِـمَنْزِلَۃٍ مِّنْ رَّبِّیْ لَا یَـعْـلَمُھَا اَحَـدٌ مِّنَ الـنَّـاسِ۔وَ اِنَّ سِـرِّیْ اَخْـفٰی وَ اَنْـئَیٰ مِـنْ اَکْـثَـرِ اَھْـلِ اللہِ فَـضْـلًا عَنْ عَـامَّۃِ الْاُنَـاسِ۔وَ اِنَّ مَقَامِیْ اَبْعَدُ مِنْ اَیْدِی الْغَـوَّاصِیْنَ۔وَ صُعُـوْدِیْ اَرْفَعُ مِنْ قِیَاسِ الْقَائِسِیْنَ۔وَ اِنَّ قَدَمِیْ ھٰذِہٖ اَسْـرَعُ مِنَ الْقِلَاصِ فِیْ مَسَالِکِ رَبِّ النَّاسِ۔فَلَا تَقِیْسُوْنِیْ بِـاَحَدٍ وَ لَا اَحَدًا بِیْ وَ لَا تُـھْلِکُوْا اَنْفُسَکُمْ بِـالرَّیْبِ وَ الْـعَـمَاسِ۔وَ اِنِّیْ لُبٌّ لَا قِشْـرَ مَعَـہٗ وَ رُوْحٌ لَا جَسَدَ مَعَہٗ وَ شَـمْسٌ لَا یَـحْـجُبُـھَا دُخَانُ الشِّمَاسِ۔وَ اطْلُبُوْا مِثْلِیْ وَ لَنْ تَجِدُوْہُ وَ اِنْ تَـطْلُبُوْہُ بِـالنِّبْرَاسِ۔وَ لَا فَـخْرَ وَلٰکِنْ تَحْدِیْثٌ لِنِعَمِ اللہِ الَّذِیْ ھُـوَ غَـارِسٌ لِّھٰذَا الْـغِرَاسِ۔وَ اِنِّیْ غُسِلْتُ بِـمَآءِ الـنُّوْرِ بقیہ ترجمہ۔نیز دنوں کی گردش پر۔دل مرگئے اور گناہ بہت ہوگئے اور بے قراریاں بڑھ گئیں پس اس اندھیری رات کے وقت اور تند ہوا کی تاریکی کے وقت خدا کے رحم نے تقاضا کیا کہ آسمان سے نور نازل ہو سو میں وہ نور ہوں اور وہ مجدد ہوں کہ جو خدا تعالیٰ کے حکم سے آیا ہے اور بندہ مدد یافتہ ہوں اور وہ مہدی ہوں جس کا آنا مقرر ہو چکا ہے اور وہ مسیح ہوں جس کے آنے کا وعدہ تھا اور میں اپنے ربّ سے اُس مقام پر نازل ہوا ہوں جس کو انسانوں میں سے کوئی نہیں جانتا اور میرا بھید اکثر اہل اللہ سے پوشیدہ اور دور تر ہے قطع نظر اس سے کہ عام لوگوں کو اس سے کچھ اطلاع ہو سکے اور میرا مقام غوطہ لگانے والوں کے ہاتھوں سے بہت دور ہے اور میری اوپر چڑھنے کی بلندی قیاس میں نہیں آسکتی اوریہ قدم میرا خدا تعالیٰ کی راہ میں تیز چلنے والے اونٹوں سے تیز تر ہے۔پس مجھے کسی دوسرے کے ساتھ قیاس مت کرو اور نہ کسی دوسرے کو میرے ساتھ۔اور اپنے تئیں شک اور جنگ کے ساتھ ہلاک مت کرو اور میں مغز ہوں جس کے ساتھ چھلکا نہیں اور روح ہوں جس کے ساتھ جسم نہیں اور وہ سورج ہوں جس کو دشمنی اور کینہ کا دھواں چھپا نہیں سکتا اور کوئی ایسا شخص تلاش کرو جو میری مانند ہو اور ہرگز نہیں پاؤگے اگرچہ چراغ لے کر بھی ڈھونڈتے رہو۔اور یہ کوئی فخر نہیں مگر اُس خدا کی نعمتوں کا شکر ہے جس نے اس نونہال کو لگایا ہے۔اور میں نور کے پانی کے ساتھ غسل دیا گیا