تذکرہ — Page 323
وَالْمَشْطَ وَ الْاِکْتِحَالَ وَ تَضْمِیْخَ الْمَلْبُوْسَاتِ۔وَ تَسْوِیَۃَ الطُّرَرِ وَ الذَّوَائِبِ کَالنِّسَآءِ الْمُتَبَرِّجَاتِ۔ثُمَّ نَقَرَاتٍ کَـنَقْرَۃِ الدَّجَاجَۃِ فِی الصَّلٰوۃِ۔مَعَ عَدَمِ الْـحُضُوْرِ وَ ھُـجُـوْمِ الْـوَسَاوِسِ وَ الشَّتَاتِ۔ثُمَّ التَّـمَایُلَ اِلٰی اَنْـوَاعِ الْاَغْذِیَۃِ وَ الْمَـطْـعُـوْمَاتِ۔وَ مَلْأِ الْبُطُـوْنِ بِاَ۔لْوَانِ الْنِّعَمِ کَالنَّعَمِ وَ الْعَـجْمَاوَاتِ۔وَ الْمَـیْلَ اِلَی الْـمَلَاھِیْ وَ الْـمَـلَاعِـبِ وَالْـجَـھَـلَاتِ۔وَ سَـرْحَ الـنُّـفُـوْسِ فِیْ مَـرَاتِـعِ الـشَّـھَـوَاتِ۔وَالرُّکُوْبَ عَلَی الْاَفْرَاسِ۔وَالْعَـجَلِ وَ الْـعِـنَاسِ۔وَ الْـجِـمَالِ وَ الْـبِـغَـالِ وَ رِقَـابِ الـنَّـاسِ۔مَعَ اَنْـوَاعٍ مِّنَ الـتَّزْیِیْنَاتِ۔وَ اِفْنَاءَ الْـیَوْمِ کُلِّہٖ فِی الْـخُزَعْـبِیْلَاتِ۔وَ الْھَدَایَـا مِنَ الْقَلَایَـا۔وَالـتَّـفَاخُرَ بِلُـحُـوْمِ الْـبَقَرَاتِ وَ الْـجَـدَایَا۔وَ الْاَفْـرَاحَ وَ الْـمِـرَاحَ وَالْجَذَبَـاتِ وَالْـجِـمَـاحَ۔وَ الضِّحْکَ وَ الْقَـھْـقَـھَۃَ بِـاِبْدَآءِ الـنَّـوَاجِـذِ وَ الـثَّـنَایَـا۔وَالـتَّشَوُّقَ اِلٰی رَقْـصِ الْـبَغَایَـا۔وَبُـوسِھِنَّ وَعَـنَاقِـھِـنَّ۔وَ بَـعْـدَ ھٰـذَا نِـطَاقِھِنَّ۔فَاِنَّـا لِلہِ عَلٰی مَصَآئِبِ الْاِسْلَامِ۔بقیہ ترجمہ۔اور بالوں کو کنگھی کریں اور آنکھوں کو سرمہ لگائیں اور پوشاک پر عطر ملیں۔اور اپنے طُرّے اور زلفیں خوب صاف کریں جیسا کہ زینت کرنے والی عورتیں کیا کرتی ہیں اور پھر مرغی کی طرح جو دانہ پر منقار مارتی ہے چند دفعہ نماز کے لئے حرکت کریں ایسی حرکت جو اس کے ساتھ کچھ بھی حصہ حضور نہ ہو اور وسوسے بکثرت ہوں اور دل میں پراگندگی ہو پھر طرح طرح کی غذاؤں کی طرف جھک جائیں اور طرح طرح کے کھانوں کی طرف اور چارپایوں کی طرح طرح طرح کی نعمتوں سے پیٹ بھر لیں اور لہو اور لعب کی طرف میل کریں اور باطل کاموں کی طرف متوجہ ہوں اور شہوات کی چراگاہوں میں اپنے نفسوں کو چھوڑ دیں اور گھوڑوں پر اور یکّوں پر اور اونٹوں پر اور اونٹنیوں پر اور خچروں پر اور لوگوں کی گردنوں پر سواری کریں کئی قسم کی زینتوں کے ساتھ اور تمام دن بیہودہ باتوں میں ضائع کرنے میں اور ایک دوسرے کو گوشت بھیجنے کا تحفہ اور باہم فخر کرنا گائے کے گوشت اور بکروں کے گوشت کے ساتھ۔اور خوشیاں اور رنگا رنگ کی شادیاں اور نفس کی کششیں اور سرکشیاں اور ہنسی اور قہقہہ مار کر ہنسنا پچھلے دانتوں کے نکالنے سے اور اگلے دو دانتوں کے نکالنے سے۔اور شوق کرنا بازاری عورتوں کے رقص کی طرف اور ان کا بوسہ اور گلے لپٹانا اور بعد اس کے ان کا جائے کمربند۔پس ہم اسلام کی مصیبتوں پر انّا للّٰہ پڑھتے ہیں اور