تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 261 of 1089

تذکرہ — Page 261

۱۸۹۶ء ’’مجھے اس سے بہت خوشی ہوئی کہ چند روز ہوئے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ مبشر الہام مجھے ہوا ہے۔اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً ترجمہ۔یعنی میں فوجوں کے ساتھ ناگاہ تیرے پاس آنے والا ہوں۔یہ کسی عظیم الشان نشان کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے۔‘‘ (از مکتوب بنام سیٹھ عبد الرحمٰن صاحبؓ مدراسی۔مکتوبات احمدجلد ۲ صفحہ ۳۵۲ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) یکم جنوری ۱۸۹۷ء (الف)’’ وَ؎۱ بَشَّـرَنِیْ رَبِّیْ بِرَابِـعٍ رَحْـمَۃً۔وَقَالَ اِنَّہٗ یَـجْعَلُ الثَّلَاثَۃَ اَرْ بَعَۃً…… ثُمَّ کُرِّرَ عَلَیَّ صُوْرَۃُ ھٰذِہِ الْوَاقِعَۃِ فَبَیْنَمـَآ اَنَا کُنْتُ بَیْنَ النَّوْمِ وَالْیَقْظَۃِ۔فَتَحَرَّکَ فِیْ صُلْبِیْ رُوحُ الرَّابِـعِ بِعَالَمِ الْمُکَاشَفَۃِ فَنَا دٰٓی اِخْوَانَہٗ وَقَالَ بَیْنِیْ وَبَیْنَکُمْ مِیْعَادُ یَـوْمٍ مِّنَ الْـحَضْـرَۃِ فَاَظُنُّ اَنَّہٗ اَشَارَ اِلَی السَّنَۃِ الْکَامِلَۃِ۔اَوْ اَمَدٍ اٰخَرَمِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔‘‘ (انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۱۸۲،۱۸۳) (ب) ’’اسی لڑکے؎۲ نے اسی طرح پیدائش سے پہلے یکم جنوری ۱۸۹۷ء میں بطور الہام یہ کلام مجھ سے کیا اور مخاطب بھائی تھے کہ مجھ میں اور تم میں ایک دن کی میعاد ہے۔یعنی اے میرے بھائیو میں پورے ایک دن کے بعد تمہیں ملوں گا۔اس جگہ ایک دن سے مراد دو برس ۱ (ترجمہ از مرتّب) اور میرے ربّ نے مجھے اپنی رحمت سے ایک چوتھے لڑکے کی بشارت دی ہے اور فرمایا ہے کہ وہ تین کو چار کردے گا… پھر دوبارہ اس واقعہ کا نقشہ مجھے دکھایا گیا اور اسی (کشفی) حالت میں کہ مَیں نیند اور بیداری کی حالت میں تھا۔عالم مکا شفہ میں چوتھے لڑکے کی روح نے میری صلب میں حرکت کی اور اس نے اپنے بھائیوں کو پکار کر کہا کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک دن کی میعاد مقرر ہے۔مَیں سمجھتا ہوں کہ اس نے ایک سال کی طرف یا کسی اور میعاد کی طرف جس کا علم اللہ تعالیٰ کو ہے اشارہ کیا۔۲ یعنی مبارک احمد پسر چہارم۔(مرزا بشیر احمد)