تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 248 of 1089

تذکرہ — Page 248

یَـا عِیْسَی۱؎ الَّذِیْ لَا یُضَاعُ وَقْتُہٗ۔۲۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃٍ لَّا یَعْلَمُھَا الْـخَلْقُ۔۳۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ تَوْحِیْدِیْ وَ تَفْرِیْدِیْ۔فَـحَانَ اَنْ تُعَانَ وَتُعْرَفَ بَیْنَ النَّاسِ۔۴۔ھُوَالَّذِیْٓ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْھُدٰی وَدِیْنِ الْـحَقِّ لِیُظْھِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ۔۵۔لَا تَبْدِیْلَ لِکَلِمَاتِ اللّٰہِ۔۶۔قُلْ اِنِّیْٓ اُمِرْتُ وَ اَنَـا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِیْنَ۔۷۔اَلرَّحْـمٰنُ عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ لِتُنْذِرَ قَـوْمًا مَّآ اُنْذِ۔رَ اٰبَآؤُھُمْ وَ لِتَسْتَبِیْنَ سَبِیْلُ الْمُجْرِمِیْنَ۔۸۔اِنَّـا کَفَیْنَاکَ الْمُسْتَـھْزِئِیْنَ۔۹۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّؤْمِنُوْنَ۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ۔۱۰۔اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَـھْدِیْنِ۔۱۱۔قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُـحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُـحْبِبْکُمُ اللّٰہُ۔۱۲۔ھَلْ اُنَبِّئُکُمْ عَلٰی مَنْ تَنَزَّلُ الشَّیَاطِیْنُ تَنَزَّلُ عَلٰی کُلِّ اَفَّاکٍ اَثِیْمٍ۔۱۳۔یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّطْفِئُوْا نُوْرَ اللّٰہِ بِاَفْوَاھِھِمْ وَاللّٰہُ مُتِمُّ نُـوْرِہٖ وَ لَوْ کَرِہَ الْکَافِرُوْنَ۔۱۴۔سَنُلْقِیْ فِیْ قُلُوْ۔بِـھِمُ الرُّعْبَ۔۱۵۔اِذَا جَآءَ نَصْـرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ وَانْتَـھٰٓی اَمْرُالزَّمَانِ اِلَیْنَآ اَلَیْسَ ھٰذَا بِالْـحَقِّ۔۱۶۔اِنِّیْ مَعَکَ۔کُنْ مَّعِیْ اَیْنَـمَا کُنْتَ۔کُنْ مَّعَ اللّٰہِ حَیْثُـمَا کُنْتَ۔۱۷۔کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ۔۱ ترجمہ۔’’ ۱اے وہ عیسیٰ جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔۲تو میری جناب میں وہ مرتبہ رکھتا ہے جس کا لوگوں کو علم نہیں۔۳تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید۔سو وقت آگیا کہ تو لوگوں میں شناخت کیا جائے اور مدد دیا جائے۔۴وہ خدا جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا تا اس دین کو سب دینوں پرغالب کرے۔۵خدا کی پیشگوئیوں کو کوئی بدل نہیں سکتا۔۶کہہ مَیں مامور ہوں اور مَیں سب سے پہلا مومن ہوں۔۷وہ رحمٰن ہے جس نے قرآن سکھلایا تا کہ تُو اُن لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے اور تاکہ مجرموں کی راہ کھل جائے۔۸ہم تیرے لئے ٹھٹھا کرنے والوں کے لئے کافی ہیں۔۹کہہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے۔پس کیا تم ایمان لاتے ہو۔کہہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے پس کیا تم قبول کرتے ہو۔۱۰میرے ساتھ میرا خدا ہے وہ عنقریب مجھے کامیابی کی راہ دکھائے گا۔۱۱ان کو کہہ کہ اگر تم خدا سے محبت کرتے ہو تو آؤ میرے پیچھے ہو لو تا خدا بھی تم سے محبت کرے۔۱۲کیا مَیں بتلاؤں کہ کِن پر شیطان اُترا کرتے ہیں۔ہر ایک جھوٹے مفتری پر اُترتے ہیں۔۱۳ارادہ کرتے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے مُونہہ کی پھونکوں سے بجھادیں اور خدا اپنے نور کو کامل کرے گا اگرچہ کافر کراہت ہی کریں۔۱۴عنقریب ہم اُن کے دلوں پر رُعب ڈال دیں گے۔۱۵جب خدا کی مدد اور فتح آئے گی اور زمانہ کا امر ہماری طرف رجوع کرے گا۔کہا جائے گا کہ کیا یہ سچ نہ تھا۔۱۶مَیں تیرے ساتھ ہوں۔میرے ساتھ ہو جہاں تُو ہو وے۔خدا کے ساتھ ہو جہاں تُو ہو وے۔۱۷تم بہتر اُمّت ہو جو لوگوں کے نفع کے لئے نکالے گئے۔