تذکرہ — Page 102
پھر بعد اس کے ایک دو۲ اَور الہام انگریزی ہیں۔جن میں سے کچھ تو معلوم ہے اور وہ یہ ہے۔آئی شل ہلپ یُو؎۱ مگربعد اس کے یہ ہے۔یُوہَیو ٹو گو امرت سر؎۲ پھرایک فقرہ ہے جس کے معنے معلوم نہیں اور وہ یہ ہے۔ہِی ہل ٹس ان دی ضلع پشاور؎۳ (از مکتوب بنام میر عباس علی شاہ صاحب۔مکتوبات احمد جلد ۱ صفحہ۵۸۳، ۵۸۴ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) (ب) ’’میر عباس علی کو ایک خط لکھا تھا اس میں ایک یہ الہام تھا۔’’پرشین عمر براطوس۔ھو شعنا نعسا۔‘‘ اس کے معنے مفتی محمد صادق صاحب نے اپنے خط۵؍رمضان ۱۹۰۳ء میں یہ کئے ہیں کہ پرشین انگریزی زبان میں فارسی کو کہتے ہیں۔عمر آپ کا نام الہامی ہے اور ھو شعنا کے معنے ہیں ہمیں بچالے اور نعسا کے معنے ہیں ہم نے بچا لیا اور براطوس وہ شخص تھا جس نے یاجوج ماجوج کو قتل کیا تھا اور …۴؎ سے دو کو پکڑ کر انگلینڈ میں لے آیا تھا۔اس صورت میں الہام کے یہ معنے ہیں۔اے فارسی الاصل عمر! براطوس قاتل سے یاجوج و ماجوج لوگ کہتے ہیں ہمیں بچالے۔پس تیرے ذریعہ سے ہم نے ان کو بچالیا۔‘‘ (رجسٹر متفرق یادداشتیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۴) جنوری ۱۸۸۴ء ’’ابتدا میں جب یہ کتاب تالیف کی گئی تھی اس وقت اس کی کوئی اَور صورت تھی۔پھر بعد اس کے قدرتِ الٰہیہ کی ناگہانی تجلّی نے اس احقر عباد کو موسیٰ کی طرح ایک ایسے عالم سے خبر دی جس سے v