تذکرہ — Page 702
(ب)۔فیصلہ نامنظور کردو۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳) ۱۰؍ اگست۱۹۰۷ء ۱۔’’ ۱۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا۔۲۔اِنِّیْ مَعَ اللّٰہِ۔۱؎ ۲۔رؤیا۔دیکھا محمدی نے کچھ گوشت قربانی کا دیا ہے۔۳۔۱۔عبرت بخش سزائیں دی گئیں۔۲۔عبرت بخش سزائیں دی گئیں۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳) ۱۳؍ اگست۱۹۰۷ء ’’ ۱۔عبرت بخش سزائیں دی گئیں۔۲۔اِنِّیْ مِنَ النَّاظِرِیْنَ۔۳۔اِنِّیْ اَنْـزَلْتُ مَعَکَ الْـجَنَّۃَ۔‘‘۲؎ ( بدر جلد۶ نمبر ۳۳ مورخہ ۱۵؍ اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۲۹ مورخہ ۱۷؍ اگست۱۹۰۷ء صفحہ ۵) ۱۴ ؍ اگست ۱۹۰۷ء ’’آج ہمارے گھر میں پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم آئے، آگئے، عزت اور سلامتی۔‘‘ ( بدر جلد۶ نمبر ۳۳مورخہ ۱۵؍ اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۲۹ مورخہ ۱۷؍ اگست۱۹۰۷ء صفحہ ۵) ۱۷ ؍ اگست ۱۹۰۷ء ’’ اِنَّ خَبَرَ رَسُوْلِ اللّٰہِ وَاقِعٌ۔۳؎ فرمایا۔معلوم ہوتا ہے کہ کسی پیشگوئی کے ظہور کا وقت قریب آگیا ہے۔‘‘ ( بدر جلد۶ نمبر ۳۴ مورخہ ۲۲؍ اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۷۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۰ مورخہ ۲۴؍ اگست۱۹۰۷ء صفحہ ۳) ۱۸ ؍ اگست ۱۹۰۷ء ’’صبح نماز سے پہلے کشف۴؎ میں دیکھا کہ ایک بڑا ستارہ ٹوٹا ہے جو خوب زور سے چمکتا ہوا شمال مشرق کی جانب سے سیدھا سر تک آکر گم ہوگیا ہے۔۱ (ترجمہ) ۱۔خدا ہمارے ساتھ ہے ۲۔مَیں خدا کے ساتھ ہوں۔(بدر مورخہ ۱۵؍ اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۲ (ترجمہ) ۱۔مَیں دیکھنے والوں میں سے ہوں۔۲۔مَیں نے تیرے ساتھ بہشت کو اُتارا ہے۔(بدر مورخہ ۱۵؍ اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۳ (ترجمہ) رسول اللہ نے جو خبر بتلائی تھی وہ واقع ہونے والی ہے۔(بدر مورخہ ۲۲؍ اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۷) ۴ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یہ کشف ظاہری رنگ میں بھی پورا ہوا چنانچہ ۶؍ ستمبر ۱۹۰۷ء کو بوقت صبح صادق ایک ستارہ ٹوٹا۔شمال سے ظاہر ہوکر جنوب کو گیا۔جو پہلے سُرخ رنگ تھا بعد میں سبز رنگ ہوگیا۔روشنی میں دسویں رات کے چاند سے کم نہ تھا۔غائب ہونے پر دہشت ناک آواز گولے کی سنی گئی۔دیکھیے بدر جلد ۶ نمبر ۳۸مورخہ ۱۹؍ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۷۔