تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 672 of 1089

تذکرہ — Page 672

۹؍ مارچ ۱۹۰۷ء ۱۔’’ الہام۔سپردم بہ تو مایۂ خو یش را تو دانی حسابِ کم و بیش را‘‘۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۰۱) ۲۔’’ ۱۔اَنْتَ الَّذِ۔یْ طَارَ اِلَـیَّ رُوْحُہٗ۔۲؎ ۲۔ہزاروں آدمی تیرے پَروں کے نیچے ہیں۔۳؎ ۳۔خدا نے ایسا کیا تا بعض آدمی پکڑے جائیں اور بعض چھوڑے جائیں۔‘‘۴؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۰۰، ۹۹) ۱۱؍ مارچ ۱۹۰۷ء ۱۔’’ اے خدا سیہ کن چشم دشمن سیہ۔۵؎ ۲۔۔آج مبارک کو خواب میں دیکھا تازہ فربہ اور خوبصورت جسم ہے برہنہ۔۳۔۱۔لاہورمیں ایک بے شرم ہے۔۲۔وَیْـلٌ لَّکَ وَ لِاِفْکِکَ۶؎ ۳۔اِنِّیْ اَنَـا اللّٰہُ ذُو الْـجُوْدِ وَالْعَطَآءِ۔۴۔اُنْـزِلُ الرَّحْـمَۃَ عَلٰی مَنْ اَشَآءُ۔‘‘۷؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۹۹، ۹۸) ۱ (ترجمہ از ناشر) میں نے اپنی پونجی تیرے سپرد کی۔کم و بیش کا حساب تو جانتا ہے۔۲ (ترجمہ) ۱۔تو وہ ہے جس کی روح نے میری طرف پرواز کیا۔(بدر مورخہ۱۴ ؍ مارچ۱۹۰۷ءصفحہ ۳) ۳ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ’’اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو رسول آتا ہے اس کے ذریعہ سے ایک باطنی پرورش انسانوں کی ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے اوّل نزولِ فیضان اس پر ہوتا ہے پھر اس کے ذریعہ سے دوسروں کو بھی حاصل ہوتا ہے۔‘‘ (بدر مورخہ۱۴ ؍ مارچ۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۴ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ۱۴ ؍ مارچ۱۹۰۷ء صفحہ ۳ اور الحکم مورخہ ۱۷؍مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ ۱ میں یہ الہام ۱۳؍مارچ کے تحت یوں درج ہے۔’’ایک امتحان ہے بعض اس میں پکڑے جائیں گے اور بعض چھوڑ دیئے جائیں گے۔‘‘ ۵ (ترجمہ از ناشر) اے خدا سیاہ بخت دشمن کی آنکھ کو تاریک کر۔۶ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۴ ؍ مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ ۳ اور الحکم مورخہ ۱۷؍مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ ۱ میں ان دونوں الہامات کی تاریخ نزول ۱۳؍مارچ ۱۹۰۷ء درج ہے۔۷ (ترجمہ) ۲۔اے مخالف تیرے پر لعنت اور تیرے جھوٹ پر۔۳۔مَیں خدا ہوں صاحب ِ جُود اور بخشش۔۴۔جس پر چاہتا ہوں رحمت نازل کرتا ہوں۔(بدر مورخہ ۱۴ ؍ مارچ۱۹۰۷ء صفحہ ۳)