تذکرہ — Page 653
یا یک دفعہ طبیعت نے صحت کی طرف رُخ کیا اور اُس نے کہا کہ اَب مجھے پانی سے ڈر نہیں آتا۔تب اُس کو پانی دیا گیا تو اس نے بغیر کسی خوف کے پی لیا بلکہ پانی سے وضو کرکے نماز بھی پڑھ لی اور تمام رات سوتا رہا اور خوفناک اور وحشیانہ حالت جاتی رہی یہاں تک کہ چند روز تک بکُلّی صحت یاب ہوگیا۔میرے دل میں فی الفور ڈالا گیا کہ یہ دیوانگی کی حالت جو اس میں پیدا ہوگئی یہ اِس لئے نہیں تھی کہ وہ دیوانگی اُس کو ہلاک کرے بلکہ اِس لئے تھی کہ تا خدا کا نشان ظاہر ہو اور تجربہ کار لوگ کہتے ہیں کہ کبھی دُنیا میں ایسا دیکھنے میں نہیں آیا کہ ایسی حالت میں کہ جب کسی کو دیوانہ کتے نے کاٹا ہو اور دیوانگی کے آثار ظاہر ہوگئے ہوں پھر کوئی شخص اس حالت سے جانبر ہوسکے اور اِس سے زیادہ اِس بات کا اَور کیا ثبوت ہوسکتا ہے کہ جو ماہر اِس فن کے کسولی میں گورنمنٹ کی طرف سے سگ گزیدہ کے علاج کے لئے ڈاکٹر مقرر ہیں اُنہوں نے ہمارے تار کے جواب میں صاف لکھ دیا ہے کہ اَب کوئی علاج نہیں ہوسکتا۔۱؎ اِس جگہ اِس قدر لکھنا رہ گیا کہ جب مَیں نے اس لڑکے کے لئے دُعا کی تو خدا نے میرے دل میں القا کیا کہ فلاں دوا دینی چاہیے چنانچہ مَیں نے چند دفعہ وہ دَوا بیمار کو دی آخر بیمار اچھا ہوگیا یا یُوں کہو کہ مُردہ زندہ ہوگیا۔‘‘ (تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۴۸۰، ۴۸۱) نومبر ۱۹۰۶ء ’’ ’’ وَ۲؎رُبَّ مُوْذٍ مَا اٰذَوْنِیْ اِلَّا لِیُظْھِرَاللّٰہُ بِـھِمْ بَعْضَ الْاٰ یَاتِ وَ قَدْ قَصَصْنَا قِصَصَھُمْ فِیْ حَقِیْقَۃِ الْوَحْیِ لِتَکُوْنَ تَـبْصِـرَۃً لِّلطَّالِبِیْنَ وَ الطَّالِبَاتِ۔وَاَقْرَبُ الْقِصَصِ مِنْ Station Batala Kasauli To Person From Person Sherali Kadian Pasteur Sorry nothing can be done for Abdul Karim (ترجمہ) مقام بٹالہ از مقام کسولی بنام شیر علی قادیان از جانب پیسٹیؤر افسوس ہے کہ عبد الکریم کے واسطے کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا۔(تتمہ حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۴۸۱، ۴۸۲) ۲ (ترجمہ از مرتّب) کئی ایذا رسانوں کی ایذا کا نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے ذریعہ سے بعض نشانات دکھائے۔ایسے لوگوں کا ذکر ہم نے طالبانِ حق کی بصیرت کی غرض سے حقیقۃ الوحی میں کیا ہے اور ایک اِس قِسم کا تازہ