تذکرہ — Page 641
(ب) فرمایا کہ ’’ سُرعت ِ الہام کے سبب بعض دفعہ ٹھیک الفاظ یاد نہیں رہتے۔اِس واسطے تیراں کا لفظ تھا یا تیئیس۲۳ کا یا تیس۱؎ کا۔‘‘ (بدر جلد ۲ نمبر۴۳ مورخہ ۲۵ ؍ اکتوبر ۱۹۰۶صفحہ ۴) ۲۷؍ ستمبر۱۹۰۶ء (الف ) ’’ اے مظفر تجھ پر سلام۔خدا نے تیری سُن لی۔میں تیرے لئے لڑکا پیدا کروں گا۔‘‘۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۶۷) (ب) ’’ بَلَجَتْ۳؎ اٰیَـاتِیْ۔وَ بَشِّـرِالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِـاَنَّ۴؎ لَھُمُ الْفَتْحَ۔‘‘ ( الاستفتاء ضمیمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۷۰۲۔کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۶۷) ۲؍ اکتوبر۱۹۰۶ء (الف) ’’کاذب کا خدا دشمن ہے واقعی وہ اس کو جہنّم میں پہنچائے گا۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۶۶) (ب) ’’ مَیں نے دیکھا کہ ایک کتاب ہے۔گویا وہ میری کتاب ہے۔اس کا نام نَہْجُ الْمُصَلِّی ہے۔پھر الہام ہوا۔فَوْقٌ حَـمِیْدٌ۔۵؎ کاذب کا خدا دشمن ہے وہ اس کو جہنّم میں پہنچائے گا۔‘‘ (بدر جلد ۲ نمبر ۴۰ مورخہ ۴؍اکتوبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۳۔الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۴ مورخہ ۳۰؍ستمبر۶؎ ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ ) ۱ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) اگر تیس کا لفظ تھا تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ الہام بھی میاں صاحب نور افغان مہاجر مرحوم کے متعلق تھا چنانچہ مرحوم ۳۰؍ شعبان ۱۳۲۴ھ مطابق ۱۹؍ اکتوبر ۱۹۰۶ء کو فوت ہوئے۔دیکھیے بدر پرچہ مذکور۔۲ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۲۷؍ستمبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۳ میں اس الہام کی تاریخ ۲۶؍ستمبر درج ہے اور الفاظ یوں ہیں۔’’ اے مظفر تجھ پر سلام ہو کہ خدا نے تیری بات سن لی۔خدا تیرے لئے لڑکا دے گا۔‘‘ ۳ (ترجمہ) ظاہر ہوگئیں میری نشانیاں اور خوشخبری دے اُن لوگوں کو جو ایمان لائے۔بے شک ان کے واسطے فتح ہے۔(بدر مورخہ ۴؍اکتوبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۳) ۴ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۴؍اکتوبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۳ اور الحکم مورخہ ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ میں یہ الفاظ یوں درج ہیں۔’’ اَنَّ لَھُمُ الْفَتْحَ۔‘‘ ۵ (ترجمہ از مرتّب) قابل تعریف غلبہ۔۶ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) آپ تعجب نہ کریں کہ ۲؍ اکتوبرکا الہام ۳۰؍ستمبر کے پرچہ میں کیونکر شائع ہوگیا۔حقیقت یہ ہے کہ الحکم دیر سے شائع ہوا مگر تاریخ پچھلی ڈالی گئی۔چنانچہ الحکم مورخہ ۳۰؍ ستمبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۱میں بھی یہ نوٹ دیا گیا۔