تذکرہ — Page 637
ستمبر۱۹۰۶ء ۱۔الہام۔’’ یُرِیْدُ اللّٰہُ بِکُمُ الْیُسْـرَ وَلَا یُـرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْـرَ۔‘‘۱؎ ۲۔باغ میں نمونیا اسحٰق کو ہوگیا تھا چونکہ طاعون کے دن تھے بعض ڈاکٹروں کا یہ بھی خیال تھا کہ طاعون ہے۔اس وقت الہام ہوا۔سَلَامٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ۔‘‘۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۷۹) ۸؍ستمبر ۱۹۰۶ء (الف) ’’الہام۔۱۔امینِ ملک جے سنگھ بہادر۔۲۔لوگ آئے اور مقابلہ کر بیٹھے۔شیرِ خدا نے ان کو پکڑا۔شیرِ خدا نے فتح پائی۔۳۔امینِ ملک جے سنگھ بہادر۔۴۔رَبِّ لَا تُـبْقِ لِیْ مِنَ الْمُخْزِیَـاتِ ذِکْـرًا۔۳؎ ۵۔پیٹ پھٹ۴؎ گیا۔‘‘ (کاپی الہامات۵؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۷۶، ۱۷۵) بقیہ حاشیہ در حاشیہ۔پیشگوئی کے مطابق عزیز محمد اسحٰق کو سخت بخار ہوگیا اور اُس بخار کے ساتھ رانوں میں دو گلٹیاں نکل آئیں جس سے قطعی طور پر یہ معلوم ہوگیا کہ طاعون ہے اور ایک نہایت خوفناک امر پیش آگیا اور گھر میں سب پر ایک دہشت طاری ہوئی اور حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب معالج تھے مگر ہر دو بُنِ ران میں دو گلٹیوں کے نکلنے سے وہ بھی دہشت زدہ ہوگئے۔تب حضرت مسیح موعود نے دُعا کرنا شروع کیا اور نہایت اِضطراب سے توجہ کی۔تب خدا کے فضل سے اس دُعا کا یہ نتیجہ ہوا کہ ابھی دو یا تین گھنٹے سے زیادہ نہیں گزرا ہوگا کہ بخار بالکل ٹوٹ گیا اور پھر گلٹیاں بھی گُم ہوگئیں۔گویا مرض کا نام و نشان نہ تھا اور تمام آثار طاعون کے جاتے رہے اور اَب میاں محمد اسحٰق بخیرو عافیت باہر پھرتے ہیں۔‘‘ (بدر مورخہ ۱۳ ؍ ستمبر ۱۹۰۶صفحہ ۳ نیز تفصیل کے لئے دیکھیے حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۳۴۱، ۳۴۲۔نشان نمبر ۱۴۳) ۱ (ترجمہ از ناشر) اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا۔۲ (ترجمہ) تجھے سلامتی ہے یہ ربّ رحیم نے فرمایا۔(حقیقۃ المہدی۔روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحہ ۴۴۶) ۳ (ترجمہ ) ۴۔اے میرے رَبّ ( میرے لئے) رُسوا کرنے والی چیزوں میں سے کوئی باقی نہ رکھ۔(بدر مورخہ ۱۰؍ستمبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۱) ۴ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’ اِس پیشگوئی کے مطابق شعبان ۱۳۲۴ھ میں میاں صاحب نور مہاجر جو صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کی جماعت میں سے تھا یک دفعہ ایک دَم پیٹ پھٹنے کے ساتھ مَر گیا اور معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں کچھ مدّت سے رسَولی تھی لیکن کچھ محسوس نہیں کرتا تھا اور جوان، مضبوط و توانا تھا۔یک دفعہ پیٹ میں دَرد ہوا اور آخری کلمہ اُس کا یہ تھا کہ اُس نے تین مرتبہ کہا کہ میرا پیٹ پھٹ گیا۔بعد اُس کے مَر گیا۔‘‘ (تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۴۳۵) ۵ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۳ ستمبر ۱۹۰۶صفحہ ۳ میں ان الہامات کے الفاظ یہ ہیں۔’’ ۱۔لوگ آئے اور دعویٰ کر بیٹھے۔شیرِ خدا نے ان کو پکڑا اور شیرِ خدا نے فتح پائی۔۲۔امین الملک جے سنگھ بہادر۔