تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 613 of 1089

تذکرہ — Page 613

قُلْ اِنِ افْتَـرَیْتُہٗ فَعَلَـیَّ اِجْرَامِیْ۔وَ لَقَدْ لَبِثْتُ فِیْکُمْ عُـمُرًا مِّنْ کہہ اگر مَیں نے اِفترا کیا ہے تو میری گردن پر میرا گناہ ہے۔اور مَیں پہلے اِس سے ایک مدّت تک تم ہی میں رہتا قَبْلِہٖ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۔اَلَیْسَ اللّٰہُ بِکَافٍ عَـبْدَ۔ہٗ۔وَ لِنَجْعَلَہٗ اٰیَۃً تھا کیا تم کو سمجھ نہیں؟ کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ہے۔اور ہم اس کو لوگوں کے لئے لِّلنَّاسِ وَ رَحْـمَۃً مِّنَّا۔وَ کَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا۔قَوْلَ الْـحَقِّ الَّذِیْ فِیْہِ ایک نشان اور ایک نمونہءِ رحمت بنائیں گے اور یہ ابتداء سے مقدّر تھا۔یہ وہی اَمر ہے جس میں تم تَـمْتَرُوْنَ۔سَلَامٌ عَلَیْکَ۔جُعِلْتَ مُبَارَکًا۔اَنْتَ مُبَارَکٌ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔شک کرتے تھے۔تیرے پر سلام۔تُو مبارک کیا گیا۔تُو دُنیا اور آخرت میں مبارک ہے اَمْرَاضُ النَّاسِ وَ بَرَکَاتُہٗ۔۱؎ بخرام کہ وقتِ تو نزدیک رسید و پائے مـحمدیاں تیرے ذریعہ سے مریضوں پر برکت نازل ہوگی۔بر مَنار بلند تر محکم افتاد۲؎۔پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار۔خدا تیرے سب کام درست کردے گا اور تیری ساری مُرادیں تجھے دے گا۔ربّ الافواج اِس طرف توجہ کرے گا۔اِس نشان کا مدّعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے مُنہ کی باتیں ہیں۔۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’یہ خدا کا قول کہ تیرے ذریعہ سے مریضوں پر برکت نازل ہوگی۔روحانی اور جسمانی دونوں قِسم کے مریضوں پر مشتمل ہے۔روحانی طور پر اِ س لئے کہ مَیں دیکھتا ہوں کہ میرے ہاتھ پر ہزار ہا لوگ بیعت کرنے والے ایسے ہیں کہ پہلے ان کی عملی حالتیں خراب تھیں اور پھر بیعت کرنے کے بعد اُن کے عملی حالات درست ہوگئے اور طرح طرح کے معاصی سے انہوں نے توبہ کی اور نماز کی پابندی اختیار کی اور مَیں صد ہا ایسے لوگ اپنی جماعت میں پاتا ہوں کہ جن کے دلوں میں یہ سوزش اور تپش پیدا ہوگئی ہے کہ کس طرح وہ جذباتِ نفسانیہ سے پاک ہوں اور جسمانی امراض کی نسبت مَیں نے بارہا مشاہدہ کیا ہے کہ اکثر خطرناک امراض والے میری دعا اور توجہ سے شفایاب ہوئے ہیں۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۸۶ ،۸۷ حاشیہ) ۲ (ترجمہ از مرتّب) خوش خوش چل کہ تیرا وقت نزدیک آپہنچا ہے اور محمدی گروہ کا پاؤں ایک بہت اُونچے مینار پر مضبوطی سے قائم ہوگیا ہے۔