تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 597 of 1089

تذکرہ — Page 597

۳۔’’مقبولوں میں قبولیت کے نمونے اور علامتیں ہوتی ہیں اور ان کی تعظیم ملوک اور ذوی الجبروت کرتے ہیں اور اُن پر کوئی غالب نہیں ہوسکتا اور سلامتی کے شہزادے کہلاتے ہیں۔فرشتوں کی کھنچی ہوئی تلوار تیرے۱؎آگے ہے۔اِنَّـا اَخَذْنَـاکَ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ۔۲؎ پر تُو نے وقت کو نہ پہچانا نہ دیکھا نہ جانا۔‘‘ (بدر جلد ۲ نمبر۲۴ مورخہ۱۴ ؍ جون ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۲۱ مورخہ۱۷؍ جون۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۱۲؍ جون۱۹۰۶ء ’’۱۔ھر کجا باشی، خوش باشی۔۳؎ ۲۔یَکَا دُ الْبَرْقُ یَـخْطَفُ اَبْصَارَھُمْ۔‘‘۴؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۳۶) ۱۴؍ جون۱۹۰۶ء ’’ وَاِذَا قِیْلَ لَھُمْ لَا تُفْسِدُ وْا فِی الْاَرْضِ قَالُوْا اِنَّـمَا نَـحْنُ مُصْلِحُوْنَ۔‘‘۵؎ (بدر جلد ۲ نمبر۲۵ مورخہ۲۱ ؍ جون ۱۹۰۶ء صفحہ۳۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۲۱ مورخہ۱۷؍ جون۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۱۶؍ جون۱۹۰۶ء ’’زلزلہ آنے کو ہے ‘‘ ۶؎ (بدر جلد ۲ نمبر۲۵ مورخہ۲۱ ؍ جون ۱۹۰۶ء صفحہ۳۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۲۱ مورخہ۱۷؍ جون۱۹۰۶ء صفحہ۱) جون۷؎۱۹۰۶ء ۱۔’’۱۔ناصر الدین۔۲۔فاتح الدین۔۳۔ھٰذَا یَــوْمٌ مُّبَارَکٌ۔‘‘۸؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۲۰) ۱ متعلق ڈاکٹر عبدالحکیم مُرتد۔(مرزا بشیر احمد) ۲ (ترجمہ از مرتّب) ہم نے تجھے درد ناک عذاب کے ساتھ پکڑا۔۳ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔جہاں رہو خوش رہو۔۲۔بجلی ان کی آنکھیں اُچک لینے کو ہے۔۴ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۴؍ جون ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ میں یہ دونوں الہامات ترتیب کے فرق سے مندرج ہیں نیز ان کی تاریخ نزول ۱۳؍جون ۱۹۰۶ء ہے۔۵ (ترجمہ) اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ زمین پر فساد مت مچائو تو کہتے ہیں کہ ہم تو اصلاح کرتے ہیں۔۶ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ ) یہ زلزلہ ۲۱ ؍ جولائی ۱۹۰۶ء کو رات کے قریباً دو بجے آیا۔(بدر مورخہ ۲۶ ؍ جولائی ۱۹۰۶ء ) ۷ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۲۱؍جون ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ اور الحکم مورخہ ۱۰؍جولائی ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ میں ان الہامات کی تاریخ ۱۹؍جون ۱۹۰۶ء درج ہے۔۸ (ترجمہ از مرتّب) ۳۔یہ مبارک دن ہے۔