تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 515 of 1089

تذکرہ — Page 515

(ب) ’’ گھر والوں کے متعلق یہ الہام ہوا۔۱۔رَدَّ اِلَیْـھَا رَوْحَھَا وَ رَیْـحَانَـھَا۔۲۔اِنِّیْ رَدَ دْ تُّ اِلَیْـھَا رَوْحَھَا وَ رَیْـحَانَـھَا۔‘‘؎۱ (بدر۲؎ جلد ۱ نمبر۸ مورخہ۲۵؍ مئی ۱۹۰۵ء صفحہ۲) ۲۷؍ مئی۱۹۰۵ء (الف) ’’ ۱۔عَبْدُ؎۳ الْقَادِ رِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ۔۲۔اَرٰی رِضْوَانَہٗ۔۳۔اَللّٰہُ اَکْبَرُ۔؎۴ (ب) خواب میں مَیں نے سنا کہ آنے والے زلزلہ کی یہ نشانی ہے۔پھر میں نے دیکھاکہ خیمہ نصب کردہ بقیہ حاشیہ۔معلوم نہیں کس کے متعلق ہے اور وہ یہ ہے۔شَـرُّالَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ۔مَیں ان کو سزا دوں گا۔مَیں اس عورت کو سزا دوں گا۔معلوم نہیں یہ کس کے متعلق ہے۔‘‘ ۱ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف اس کی راحت اور خوش زندگی کو لَوٹایا۔۲۔مَیں نے اس کی راحت اور خوش زندگی کو لوٹادیا۔۲ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۲۴؍ مئی ۱۹۰۵ء صفحہ ۱ میں بھی یہ الہامات درج ہیں۔۳ (نوٹ از ناشر) بدر و الحکم میں الہامات ’’ عَبْدُ الْقَادِرِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ۔اَرٰی رِضْوَانَہٗ۔اَللّٰہُ اَکْبَرُ۔کے بارہ میں تحریر ہے کہ ’’پہلی وحی کے متعلق فرمایا کہ خدا اپنی کچھ قدرتیں میرے واسطے ظاہر کرنے والا ہے اِس واسطے میرا نام عبدالقادر رکھا۔رضوان کا لفظ دلالت کرتا ہے کہ کوئی فعل دنیا میں خدا کی طرف سے ایسا ظاہر ہونے والا ہے جس سے ثابت ہوجائے اور دُنیا پر روشن ہوجائے کہ خدا مجھ پر راضی ہے۔دُنیا میں بھی جب بادشاہ کسی پر راضی ہوتا ہے تو فعلی رنگ میں بھی اس رضامندی کا کچھ اظہار ہوتا ہے۔اِس کے معنے یہ ہیں کہ اس کی رضا پر دلالت کرنے والے افعال دیکھتا ہوں۔مومن کو اللہ تعالیٰ کی رضا بہت پیاری ہے۔ایک حدیث میں آیا ہے کہ مؤمنین جب بہشت میں داخل کئے جائیں گے تو اُن سے کہا جائے گا کہ اَب مانگو جو کچھ مانگنا چاہتے ہو۔تو وہ عرض کریں گے کہ اَے رَبّ ! تُو ہم پر راضی ہوجا۔جواب ملے گا اگر مَیں راضی نہ ہوتا تو تم کو بہشت میں کس طرح داخل کرتا۔‘‘ ( بدر مورخہ۲۵ ؍مئی ۱۹۰۵ء صفحہ۲۔الحکم مورخہ۳۱؍ مئی ۱۹۰۵ء صفحہ۱) ۴ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔قادر خدا کا بندہ۔اللہ تعالیٰ اس پر راضی ہوا۔۲۔مَیں اس کی خوشنودی دیکھتا ہوں۔۳۔اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔