تذکرہ — Page 457
اٰدَمَ۔۳۷۔وَ قَالُوْا اَتَـجْعَلُ فِیْـھَا مَنْ یُّفْسِدُ فِیْـھَا، قَالَ اِنِّیْ اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ۔۳۸۔یَقُوْلُوْنَ اِنْ ھٰذَا اِلَّا اخْتِلَاقٌ۔۳۹۔قُلِ اللّٰہُ ثُمَّ ذَرْھُمْ فِیْ خَوْضِھِمْ یَلْعَبُوْنَ۔۴۰۔وَ بِالْـحَقِّ اَنْـزَلْنَاہُ وَ بِالْـحَقِّ نَـزَلَ۔۴۱۔وَ مَا اَرْسَلْنَاکَ اِلَّا رَحْـمَۃً لِّلْعَالَمِیْنَ۔۴۲۔یَـا اَحْـمَدِیْٓ اَنْتَ مُرَادِیْ وَ مَعِیْ۔۴۳۔سِـرُّکَ سِـرِّیْ۔۴۴۔شَاْنُکَ عَـجِیْبٌ وَّ اَجْرُکَ قَرِیْبٌ۔۴۵۔اِنِّیْ اَنَـرْتُکَ وَاخْتَرْتُکَ۔۴۶۔یَـاْتِیْ عَلَیْکَ زَمَنٌ کَمِثْلِ زَمَنِ مُوْسٰی۔۴۷۔وَلَا تُـخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا اِنَّـھُمْ مُّغْرَقُوْنَ۔۴۸۔وَ یَـمْکُرُوْنَ وَ یَـمْکُرُاللّٰہُ وَ اللّٰہُ خَیْرُ الْمَاکِرِیْنَ۔۴۹۔اِنَّہٗ کَرِیْمٌ تَـمَشّٰی اَمَامَکَ وَ عَادٰی لَکَ مَنْ عَادٰی، وَ سَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی۔۵۰۔اِنَّـا نَـرِثُ الْاَرْضَ نَـاْکُلُھَا مِنْ اَطْرَافِھَا۔لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا اُنْذِرَ اٰبَآ۔ؤُھُمْ وَ لِتَسْتَبِیْنَ سَبِیْلُ الْمُجْرِمِیْنَ۔۵۱۔قُلْ اِنِّیْ اُمِرْتُ وَ اَنَـا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِیْنَ۔۵۲۔قُلْ یُـوْحٰی اِلَیَّ اَنَّـمَا اِلٰھُکُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ۔۵۳۔وَالْـخَیْرُ کُلُّہٗ فِی الْقُرْاٰنِ۔بقیہ ترجمہ۔آدم کو پیدا کیا۔۳۷۔اور لوگوں نے کہا کہ کیا تُو ایسا شخص اپنا خلیفہ بناتا ہے جو زمین پر فساد کرتا ہے یعنی پھوٹ ڈالتا ہے۔تو خدا نے اُنہیں کہا کہ جن باتوں کا مجھے علم ہے تمہیں وہ باتیں معلوم نہیں۔۳۸۔اور کہتے ہیں کہ یہ ایک بناوٹ ہے۔کہہ خدا ہے جس نے یہ سلسلہ قائم کیا، ۳۹۔پھر یہ کہہ کر اُن کو اپنے لہو ولعب میں چھوڑدے۔۴۰۔اور ہم نے حق کے ساتھ اس کو اُتارا اور ضرورتِ حقّہ کے موافق وہ اُترا۔۴۱۔اور ہم نے تجھے تمام دنیا کے لئے ایک عام رحمت کرکے بھیجا ہے۔۴۲۔اے میرے احمد ! تُو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔۴۳۔تیرا بھید میرا بھید ہے۔۴۴۔تیری شان عجیب ہے اور اجر قریب ہے۔۴۵۔مَیں نے تجھے روشن کیا اور مَیں نے تجھے چُنا۔۴۶۔تیرے پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جیسا کہ موسیٰ پر زمانہ آیا تھا۔۴۷۔اور تُو اُن لوگوں کے بارے میں میری جناب میں شفاعت مت کر جو ظالم ہیں کیونکہ وہ غرق کئے جائیں گے۔۴۸۔اور یہ لوگ مَکر کریں گے اور خدا بھی اُن سے مَکر کرے گا اور خدا تعالیٰ بہتر مَکر کرنے والا ہے۔۴۹۔وہ کریم ہے جو تیرے آگے آگے چلتا ہے اور اُس کو وہ اپنا دشمن قرار دیتا ہے جوتجھ سے دشمنی کرتا ہے اور وہ عنقریب تجھے وہ چیزیں دے گا جن سے تُو راضی ہوجائے گا۔۵۰۔ہم زمین کے وارث ہوں گے اور ہم اُس کو اُس کے طرفوں سے کھاتے جاتے ہیں تاکہ تُو اس قوم کو ڈراوے جن کے باپ دادے ڈرائے نہیں گئے اور تاکہ مجرموں کی راہ کُھل جائے۔۵۱۔کہہ مَیں مامور ہوں اور مَیں سب سے پہلے مومن ہوں۔۵۲۔کہہ میرے پر یہ وحی نازل ہوتی ہے کہ تمہارا خدا ایک خدا ہے۔۵۳۔اور تمام خیر قرآن میں ہے۔