تذکرہ — Page 455
۱۹۰۳ء ’’ ۱۔اَتٰی اَمْرُ اللّٰہِ فَلَا تَسْتَعْــجِلُوْہُ۔۲۔بِشَارَۃٌ تَلَقَّاھَا النَّبِیُّونَ۔۳۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّالَّذِیْنَ ھُمْ مُّـحْسِنُوْنَ۔۴۔اِنَّہٗ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ۔۵۔وَ اِنَّہٗ غَالِبٌ عَلٰی اَمْرِہٖ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۔۶۔اِنَّـمَا اَمْرُہٗ اِذَا اَرَادَ شَیْئًا اَنْ یَّقُوْلَ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ۔۷۔اَتَفِرُّوْنَ مِنِّیْ وَ اِنَّـا مِنَ الْمُجْرِمِیْنَ مُنْتَقِمُوْنَ۔۸۔یَقُوْلُوْنَ اِنْ ھٰذَا اِلَّا قَـوْلُ الْبَشَـرِ وَ اَعَانَہٗ عَلَیْہِ قَوْمٌ اٰخَرُوْنَ۔۹۔جَاھِلٌ اَوْ مَـجْنُوْنٌ۔۱۰۔قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُـحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُـحْبِبْکُمُ اللّٰہُ۔۱۱۔اِنَّـا کَـفَیْنَاکَ الْمُسْتَـھْزِئِیْنَ۔۱۲۔اِنِّیْ مُھِیْنٌ مَّنْ اَرَادَ اِھَانَتَکَ۔۱۳۔وَ اِنِّیْ مُعِیْنٌ مَّنْ اَرَادَ اِعَانَتَکَ۔۱۴۔وَ اِنِّیْ لَا یَـخَافُ لَدَیَّ الْمُرْسَلُوْنَ۔۱۵۔اِذَا جَآءَ نَصْـرُاللّٰہِ وَ الْفَتْحُ وَ تَـمَّتْ کَلِمَۃُ رَبِّکَ،ھٰذَا الَّذِیْ کُنْتُمْ بِہٖ تَسْتَعْــجِلُوْنَ۔۱۶۔وَ اِذَا قِیْلَ لَھُمْ لَا تُفْسِدُ۔وْا فِی الْاَرْضِ قَالُوْا اِنَّـمَا نَـحْنُ مُصْلِحُوْنَ۔۱۷۔اَلَا اِنَّـھُمْ ھُمُ الْمُفْسِدُ۔وْنَ۔۱۸۔وَ اِنْ یَّـتَّخِذُ۔وْنَکَ ترجمہ۔۱۔خدا کا اَمر آرہا ہے، پس تم جلدی مت کرو۔۲۔یہ خوشخبری ہے جو قدیم سے نبیوں کو ملتی رہی ہے۔۳۔خدا اُن کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔یعنی اَدب اور حیا اور خوفِ الٰہی کی پابندی سے اُن ظنّی راہوں کو بھی چھوڑتے ہیں جن میں معصیت اور نافرمانی کا گمان ہوسکتا ہے اور دلیری سے کوئی قدم نہیں اُٹھاتے بلکہ ڈرتے ڈرتے کسی فعل یا قول کے بجالانے کا قصد کرتے ہیں اور خدا اُن کے ساتھ ہے جو اُس کے ساتھ اخلاص اور اُس کے بندوں سے نیکی بجالاتے ہیں۔۴۔وہ قوی اور غالب ہے۔۵۔وہ ہر ایک امر پر غالب ہے، مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔۶۔جب وہ ایک بات کو چاہتاہے تو کہتا ہے کہ ہو۔پس وہ بات ہوجاتی ہے۔۷۔کیا تم مجھ سے بھاگ سکتے ہو اور ہم مجرموں سے انتقام لیں گے۔۸۔کہتے ہیں کہ یہ تو صرف انسان کا قول ہے اور ان باتوں میں دوسروں نے اس شخص کی مدد کی ہے۔۹۔یہ توجاہل ہے یا مجنون ہے۔۱۰۔ان کو کہہ دے کہ اگر تم خدا کو دوست رکھتے ہو تو آؤ میری پَیروی کرو تا خدا بھی تمہیں دوست رکھے۔۱۱۔اور جو لوگ تجھے ٹھٹھا کرتے ہیں ہم ان کے لئے کافی ہیں۔۱۲۔مَیں اُس شخص کی اہانت کروں گا جو تیری اہانت کے در پے ہے۔۱۳۔اور مَیں اُس شخص کی مدد کروں گا جو تیری مدد کرنا چاہتا ہے۔۱۴۔مَیں ہوں جو میرے پاس ہو کر میرے رسول ڈرا نہیں کرتے۔۱۵۔جب خدا کی مدد اور فتح آئے گی، اور تیرے رَبّ کا کلمہ پورا ہوجائے گا تو کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جس کے لئے تم جلدی کرتے تھے۔۱۶۔اور جب اُن کو کہا جاتا ہے کہ زمین پر فساد مت کرو تو کہتے ہیں کہ ہم تو اصلاح کرتے ہیں۔۱۷۔خبردار رہو کہ وہی مفسد ہیں اور تجھے انہوں نے ہنسی اور ٹھٹھے کی جگہ بنا رکھا ہے۔۱۸۔اور ٹھٹھا مار کر کہتے ہیں کہ