تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 416 of 1089

تذکرہ — Page 416

سے اِدھر اُدھر تَیر رہے ہیں۔ایک بجنے میں ۲۰ منٹ باقی تھے کہ مَیں نے یہ خواب دیکھا۔‘‘ (البدر جلد ۱نمبر۷ مورخہ ۱۲؍دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۵۵) ۹؍ دسمبر۱۹۰۲ء ’’ گذشتہ شب کو مجھے یہ الہام ہوا ہے۔سَلَامٌ؎۱ عَلَیْکَ یَـا اِبْـرَاھِیْمُ پھر اس کے بعد الہام ہوا۔سَلَامٌ عَلٰی اَمْرِکَ۔صِـرْتَ فَـآئِزًا۔‘‘ ؎۲ (البدر جلد ۱نمبر۷ مورخہ۱۲؍دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۵۵۔الحکم جلد ۶نمبر۴۴ مورخہ۱۰؍دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۱۸) ۱۲؍دسمبر۱۹۰۲ء ’’فرمایا کہ یہ الہام ہوا ہے اس کے ساتھ ایک اَور عجیب اورمبشّر فقرہ تھا وہ یاد نہیں رہا۔یُنَادِیْ مُنَادٍ مِّنَ السَّمَآءِ۔‘‘ ؎۳ (البدر جلد ۱ نمبر ۸ مورخہ ۱۹؍دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۵۸) ۱۹؍ دسمبر۱۹۰۲ء ’’ اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْ۔‘‘؎۴ (البدر جلد ۱نمبر۹ مورخہ۲۶؍دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۶۸۔الحکم جلد ۶نمبر۴۶ مورخہ۲۴؍دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۱۴) ۱۹؍ دسمبر۱۹۰۲ء ’’ مغرب و عشاء کی نماز باجماعت ادا کرکے حضرت اقدس تشریف لے گئے اور پھر تشریف لائے تو آپ نے اپنی تین رؤیا سنائیں جو کہ آپ نے پے در پے دیکھی تھیں۔کہ ایک شخص نے ایک روپیہ اور پانچ چھوارے رؤیا میں دیئے۔۱ (ترجمہ) یعنی اے ابراہیم ! تجھ پر سلام۔تیرے کاروبار پر سلامتی ہو اور تُو بامراد ہوگیا۔(البدر مورخہ ۱۲؍ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۵۵) ۲ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’مولوی رُسل بابا… ۸؍دسمبر ۱۹۰۲ء کو ساڑھے پانچ بجے صبح کے اس جہانِ فانی سے رخصت ہوا اور یہ میرا الہام اس کی موت سے پہلے شائع کیا گیا تھا اور الحکم میں بھی شائع ہوچکا ہے۔پھر ساتھ ہی مجھے یہ الہام ہوا سَلَامٌ عَلَیْکَ یَـا اِبْـرَاھِیْمُ۔سَلَامٌ عَلٰی اَمْرِکَ۔صِـرْتَ فَآئِزًا یعنی اے ابراہیم تیرے پر سلام تُو فتح یاب ہوگیا۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ ۳۱۲، ۳۱۳) ۳ (ترجمہ از مرتّب) ایک آسمان سے آیا ہوا پکارنے والا پکار رہا ہے۔۴ (ترجمہ از مرتّب) مَیں فوجیں لے کر آرہا ہوں۔