تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 353 of 1089

تذکرہ — Page 353

۱۴۴۔اِنَّـا اَرْسَلْنَا اِلَیْکَ شُوَاظًا مِّنْ نَّـارٍ۔۱۴۵۔قَدِ ابْتُلِیَ الْمُؤْمِنُوْنَ۔ثُمَّ یُـرَدُّ اِلَیْکَ السَّلَامُ۔۱۴۶۔وَعَسٰٓی اَنْ تَکْـرَھُوْا شَیْئًا وَّ ھُوَ خَیْرٌ لَّکُمْ۔۱۴۷۔وَ اللّٰہُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۔۱۴۸۔اَلرَّحٰی تَدُوْرُ وَ یَنْزِلُ الْقَضَآءُ۔۱۴۹۔اِنَّ فَضْلَ اللّٰہِ لَاٰتٍ۔۱۵۰۔وَ لَیْسَ لِاَحَدٍ اَنْ یَّـرُدَّ مَآ اَتٰی۔۱۵۱۔قُلْ اِیْ وَ رَبِّیْ اِنَّہٗ لَـحَقٌّ لَا یَتَـبَدَّ۔لُ وَ لَا یَـخْفٰی۔۱۵۲۔وَ یَنْزِلُ مَا تَعْـجَبُ مِنْہُ۔۱۵۳۔وَحْیٌ مِّن رَّبِّ السَّمٰوٰتِ الْعُلٰی۔۱۵۴۔اِنَّ رَبِّیْ لَا یَضِلُّ وَ لَا یَنْسٰی۔۱۵۵۔ظَفَرٌ مُّبِیْنٌ۔۱۵۶۔وَ اِنَّـمَا نُـؤَخِّرُھُمْ اِلٰٓی اَجَلٍ مُّسَمًّی۔۱۵۷۔اَنْتَ مَعِیْ وَ اَنَـا مَعَکَ۔۱۵۸۔قُلِ اللّٰہُ ثُمَّ ذَرْہُ فِیْ غَیِّہٖ یَتَمَطّٰی۔۱۵۹۔اِنَّہٗ مَعَکَ وَ اِنَّہٗ یَعْلَمُ السِّـرَّ وَمَآ اَخْفٰی۔۱۶۰۔لَآ اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ۔۱۶۱۔یَعْلَمُ کُلَّ شَیْءٍ وَّ یَـرٰی۔۱۶۲۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ الَّذِیْنَ ھُمْ یُـحْسِنُوْنَ الْـحُسنٰی۔۱۶۳۔اِنَّـآ اَرْسَلْنَا اَحْـمَدَ اِلٰی قَوْمِہٖ فَاَعْرَضُوْا وَ قَالُوْا کَذَّابٌ اَشِـرٌ۔وَ جَعَلُوْا یَشْھَدُوْنَ عَلَیْہِ وَ یَسِیْلُوْنَ کَمَآءِ بقیہ ترجمہ۔۱۴۴۔ہم تیری طرف (آزمائش کی) آگ کے شعلے بھیجیں گے۔۱۴۵۔مومن ضرور ابتلا میں ڈالے جائیں گے۔پھر تیری طرف سلامتی لوٹائی جائے گی۔۱۴۶۔اور عین ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو ناپسند کرو اور وہ تمہارے لئے بہتر ہو۔۱۴۷۔اور اللہ جانتا ہے مگر تم نہیں جانتے۔۱۴۸۔چکّی پھرے گی اور قضا قدر نازل ہوگی۔۱۴۹۔یہ خدا کا فضل ہے جس کا وعدہ دیا گیا ہے یہ ضرور آئے گا۔۱۵۰۔اور کسی کی مجال نہیں جو اُس کو ردّ کرسکے۔۱۵۱۔کہہ مجھے میرے خدا کی قسم ہے کہ یہی بات سچ ہے اس امر میں نہ کچھ فرق آئے گا اور نہ یہ امر پوشیدہ رہے گا۔۱۵۲۔اور ایک بات پیدا ہوجائے گی جو تجھے تعجب میں ڈالے گی۔۱۵۳۔یہ اس خدا کی وحی ہے جو بلند آسمانوں کا خدا ہے۔۱۵۴۔میرا ربّ اس صراطِ مستقیم کو نہیں چھوڑتا جو اپنے برگزیدہ بندوں سے عادت رکھتا ہے اور وہ اپنے ان بندوں کو بھولتا نہیں جو مدد کرنے کے لائق ہیں۔۱۵۵۔سو تمہیں اس مقدمہ میں کھلی کھلی فتح ہوگی۔۱۵۶۔مگر اس فیصلہ میں اس وقت تک تاخیر ہے جو ہم نے مقرر کر رکھی ہے۔۱۵۷۔تو میرے ساتھ ہے اور مَیں تیرے ساتھ ہوں۔۱۵۸۔تُو کہہ ہر ایک امر میرے خدا کے اختیار میں ہے پھر اس مخالف کو اس کی گمراہی اور ناز و تکبر میں چھوڑ دے۔۱۵۹۔وہ قادر تیرے ساتھ ہے اس کو پوشیدہ باتوں کا علم ہے بلکہ جو نہایت پوشیدہ باتیں ہیں جو انسان کے فہم سے بھی برتر ہیں وہ بھی اس کو معلوم ہیں۔۱۶۰۔وہ خدا حقیقی معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔۱۶۱۔وہی ہے جس کو ہر ایک چیز کا علم ہے اور جو ہر ایک چیز کو دیکھ رہا ہے۔۱۶۲۔اور وہ خدا ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور اس سے ڈرتے ہیں اور جب کوئی نیکی کرتے ہیں تو نیکی کے تمام باریک لوازم کو ادا کرتے ہیں۔۱۶۳۔ہم نے احمد کو اس کی قوم کی طرف بھیجا پس قوم اس سے روگردان ہوگئی اور انہوں نے کہا کہ یہ تو کذّاب ہے، دنیا کے لالچ میں پڑا ہوا ہے اور انہوں نے عدالتوں میں اس کے خلاف گواہیاں دیں تا اس کو گرفتار کرا دیں اور وہ ایک تُند سیلاب کی طرح جو اُوپر سے نیچے کی طرف آتا ہے اس پر اپنے حملوں