تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 331 of 1089

تذکرہ — Page 331

فیْ ھٰذَا ضَـحَایَـا وَ فِیْ ذٰلِکَ ضَـحَایَـا۔وَ الْـفَرْقُ فَرْقُ الْاَصْلِ وَ عَکْسِ الْـمَرَایَـا۔وَ قَـدْ سَبَقَ نَـمُوْذَجُـھَا فِیْ زَمَنِ خَـیْرِ الْـبَـرَایَـا۔وَ الْاَصْلُ ضَـحِیَّۃُ الرُّوْحِ یَـا اُولِی الْاَ۔بْصَارِ۔وَ اِنَّ ضَـحَایَـا الْـجَدَایَـا کَالْاَظْلَالِ وَ الْاٰثَـارِ۔فَافْھَمُوْا سِـرَّ ھٰذِہِ الْـحَـقِیْقَۃِ۔وَ اَنْتُمْ اَحَقُّ بِـھَا وَاَھْلُھَا بَعْدَ الصَّحَابَۃِ۔وَ اِنَّـکُمُ الْاٰخَرُوْنَ مِنْـھُمْ اُلْـحِقْتُمْ بِـھِمْ بِفَضْلٍ مِّنَ اللہِ وَالرَّحْـمَۃِ۔وَ اِنَّ سِلْسِلَۃَ الْاَ۔زْمِنَۃِ خُتِمَتْ عَـلٰی زَمَـانِـنَا مِنْ حَـضْـرَۃِ الْاَحْدِیَّـۃِ۔کَمَا خُتِمَتْ شُھُـوْرُ الْاِسْلَامِ عَلٰی شَھْرِ الْـضَّحِیَّۃِ۔وَ فِیْ ھٰذَا اِشَارَۃٌ مَـخْفِیَّۃٌ لِأَھْلِ الرَّأْیِ وَالرَّوِیَّۃِ۔وَ اِنِّیْ عَلٰی مَقَامِ الْـخَتْمِ مِنَ الْوِلَایَۃِ۔کَمَا کَانَ سَیِّدِی الْـمُـصْطَـفٰی عَلٰی مَقَامِ الْـخَتْمِ مِنَ الـنُّبُوَّۃِ۔وَ اِنَّہٗ خَاتَمُ الْاَ نْبِیَآءِ۔وَ اَنَـا خَاتَمُ الْاَوْلِیَآءِ۔لَا وَلِیَّ بَعْدِیْ۔اِلَّا الَّذِیْ ھُوَ مِنِّیْ وَ عَلٰی عَھْدِیْ۔وَ اِنِّیْ اُرْسِلْتُ مِنْ رَّبِّیْ بِکُلِّ قُـوَّۃٍ وَ بَـرَکَـۃٍ وَ عِـزَّۃٍ۔وَ اِنَّ قَدَمِیْ ھٰذِہٖ عَلٰی مَنَارَۃٍ خُـتِمَ عَـلَیْـھَا کُلُّ رِفْـعَۃٍ۔فَـاتَّقُوا اللہَ اَیُّـھَا الْفِتْیَانُ۔وَ اعْرِفُوْنِیْ بقیہ ترجمہ۔اِس آخری مہینہ میں بھی قربانیاں ہیں اور اُس آخری زمانہ میں بھی قربانیاں ہیں۔اور فرق صرف اصل اور عکس کا ہے جو آئینہ میں پڑتا ہے اور اس کا نمونہ زمانۂ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں گذر چکا ہے۔اور اصل روح کی قربانی ہے اے دانشمندو! اور بکروں کی قربانیاں روح کی قربانی کے لئے مثل سایوں اور آثار کے ہیں پس اس حقیقت کو سمجھ لو اور تم صحابہ رضی اللہ عنہم کے بعد یہ حق رکھتے ہو اور اس بات کے اہل ہو کہ اس حقیقت کو سمجھو اور تم ان میں سے ایک آخری گروہ ہو جو خدا کے فضل اور رحمت سے اس کے ساتھ شامل کئے گئے ہو۔اور زمانوں کا سلسلہ جناب الٰہی سے ہمارے زمانہ پر ختم ہوگیا ہے جیسا کہ اسلام کے مہینے قربانی کے مہینہ پر ختم ہوگئے ہیں اور اس میں اہل رائے کے لئے ایک پوشیدہ اشارہ ہے اور میں ولایت کے سلسلہ کو ختم کرنے والا ہوں جیسا کہ ہمارے سید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نبوت کے سلسلہ کو ختم کرنے والے تھے اور وہ خاتم الانبیاء ہیں۔اور میں خاتم الاولیاء ہوں میرے بعد کوئی ولی نہیں مگر وہ جو مجھ سے ہوگا اور میرے عہد پر ہوگا اور میں اپنے خدا کی طرف سے تمام تر قوت اور برکت اور عزت کے ساتھ بھیجا گیا ہوں اور یہ میرا قدم ایک ایسے منار پر ہے جو اس پر ہر ایک بلندی ختم کی گئی ہے۔پس خدا سے ڈرو اے جوانمردو! اور مجھے پہچانو